بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری
دبئی 20/ مارچ (ایس او نیوز) دبئی جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے صدرمنتخب ہوگئے، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالواسع خلیفہ، سکریٹری دوم کے طور پر اِمداد پیشمام، محاسب کے طور پر عِسام سدی احمدا اور خازن کے طور پر آفاق نائطے منتخب ہوگئے۔
شہریار خطیب پچھلے 28 سالوں سے اور جیلانی محتشم 16 سالوں سے جماعت کی انتظامیہ میں سرگرمی سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ اس سے پہلے دونوں حضرات جماعت کے مختلف عہدوں پر بھی رہ کر خدمات انجام دی ہیں۔
بتاتے چلیں کہ جماعت کے سابق صدر جناب معز معلم کو انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمشنر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی جبکہ سرفراز جوکاکو اور عمران خطیب ان کے نائب مقرر کئے گئے تھے، ان کی نگرانی میں جماعت کے انتخابات 29 فروری سے 3 مارچ کو مختلف علاقوں میں منعقد کئے گئے تھے۔ انتخابات میں59 اُمیدوار میدان میں تھے، 3 مارچ کوووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں 37 اراکین منتخب ہوئے۔ جماعت کی انتظامیہ میں اِس بار نو نئے چہرے شامل ہوئے ہیں جن کے نام اس طرح ہیں: عمران خطیب، آواّب کولا، عبدالسلام کولا، نبیل کریکال، رمیزاحمد سعدا، غفران دامداابو،محمد ابراہیم جوباپو، شمس تبریزگوائی اورسید جاسم ایس جے۔
انتخابات سے قبل سبکدوش شدہ انتظامیہ میں سے دس اراکین کا انتخاب کیا گیا تھا جن کے نام اس طرح ہیں: معِز معلم، سرفراز جوکاکو، عمران خطیب، سمیر سقاف، نوید کوبٹے، شکیب شاہ بندری، عبدالوہاب مُلّا، عبدالقادر باشہ رکن الدین محمد باپو، محمد غوث خلیفہ، اور انجم کولا۔اطلاع کے لئے بتاتے چلیں کہ جماعت میں عمران خطیب کے نام سے دو اراکین ہیں، جن میں ایک عمران خطیب پہلی بار انتظامیہ میں شامل ہوئے ہیں۔
قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن نے عہدیداران کے انتخاب پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی یے۔ اس موقع پر بھٹکل کا سب سے بڑا اور قدیم قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے ندوی نے بھی عہدیداران سمیت نئی انتظامیہ کی خدمت میں مبارکباد پیش کی ہیں۔
انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے تمام 37 اراکین کے ناموں کی لسٹ ذیل میں دی جارہی ہے:
BMJ Dubai elects new leadership: Shahriyar Khatib and Jailani Mohtisham take key roles