تین نئے فوجداری قوانین کے نفاذ پر کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کی سخت تنقید

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2024, 7:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، یکم جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) تین نئے فوجداری قوانین کے نافذہونے کے ساتھ ہی، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے فوجداری قوانین فطرت کے لحاظ سے نقصان دہ ہیں اور نفاذ میں سخت گیر ہوں گے۔ بھارتیہ نیا ئےسنہتا، بھارتی شہری تحفظ سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم نے بالترتیب انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کی جگہ لے لی۔ کانگریس کے متعدد اراکین پارلیمنٹ نے اس کے خلاف اپنی آراء پیش کی ہے۔ 

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے ان قوانین کے نفاذ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ’’جو فوجداری قوانین نافذ ہوئے ہیں وہ فطرت کے لحاظ سے نقصان دہ ہیں اور وہ ان کے نفاذ میں سخت گیر ہوں گے۔ وہ اس ملک میں پولیس اسٹیٹ کی بنیاد رکھیں گے، وہ پولیس کو پورے ملک میں بہت وسیع اختیارات فراہم کریں گے۔اس میں انتہائی مبہم نوعیت کی کچھ دفعات وضع کی گئی ہیں - ضمانت کے حوالے سے دفعات اپنی نوعیت میں بالکل پیچیدہ ہیں جب پہلے سے ہی ایک خصوصی قانون موجود ہے تو دہشت گردی کی تعریف کو عام فوجداری قانون میں لانے کی کیا ضرورت تھی؟  اس میں بغاوت کی بہت ہی عام تعریف کی گئی ہے حالانکہ اس پر ہندوستان کی سپریم کورٹ نے روک لگا دی تھی، جس طرح سے ۱۹۷۳ءمیں سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کے اثر کو کم کرنے اور کورٹ کے ہاتھ باندھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لہذا، ان قوانین کے ساتھ بہت زیادہ مسائل ہیں، اسی وجہ سے  یہ قانون ۱۴۶؍ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر کے منظور کیا گیا تھا، یہ قوانین پیچیدہ ہیں، ایوان کو ان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ جے پی سی کی طرف سے ان کی دوبارہ جانچ اور تفصیلی بحثکے بعد، انہیں نافذ کیا جانا چاہیے۔اس طرح ان کے نفاذ کو روکنے کی کافی وجہ موجود ہیں۔‘‘

کانگریس ایم پی ششی تھرورکا کہنا ہے کہ ’’ہماری تشویش یہ ہےکہ پارلیمنٹ میں ان قوانین پر مکمل بحث نہیں کی گئی کیونکہ تمام حزب اختلاف معطل تھی۔ مزید بحث سے فائدہ ہوگا۔‘‘ کانگریس ایم پی مانیکم ٹیگورنے کہا کہ ’’ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ پارلیمنٹ سے اپوزیشن کی آواز کو دبا کران تین بلوں کو منظور کیا گیا تھااسے منظور کرنے کیلئےگزشتہ سیشن میں ۱۵۰؍سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا تھا، ان قوانین پر دوبارہ غور کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے عام لوگوں پر بہت زیادہ اثر ہونے والا ہے۔ پی ایم مودی اور امیت شاہ کو لوگوں کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہیے، ہمیں لگتا ہے کہ ایک بار پھر بحث ہونی چاہیے اور ان تین متنازعہ قوانین پر دوبارہ غور کرنا چاہیے جو اپوزیشن پارٹیوں کو پارلیمنٹ سے معطل کیے جانےکے بعد لائے گئے تھے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش

دہلی-این سی آر میں بدھ سے بارش جاری ہے۔ بدھ سے شروع ہونے والی بارش آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ بارش سے گرمی سے کافی راحت ملی ہےبدرا دہلی-این سی آر میں موسلا دھار بارش، راجدھانی رات بھر بھیگ گئی، اگلے چند دنوں تک کوئی راحت نہیں دہلی بارش: دہلی میں بارش کی وجہ سے گرمی بڑھ گئی۔

راہل گاندھی کے گھر کے باہر بڑھائی گئی سیکورٹی

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کے بعد کانگریس کے سابق قومی صدر کے گھر کے باہر یہ سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سینئر حکام نے بدھ کے روز کہا کہ دائیں بازو کے گروپوں کی جانب سے ممکنہ خطرے کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات موصول ...

این ای ای ٹی یو جی امتحان دوبارہ نہ کرانے کا مطالبہ: سپریم کورٹ پہنچے طلبہ

)  گجرات میں این ای ای ٹی یو جی پاس کرنے والے 50 سے زیادہ امیدواروں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ان میں سے بہت سے اول درجہ پانے والے ہیں۔ امیدواروں نے ایک عرضی دائر کی ہے جس میں عدالت عظمیٰ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مرکز اور نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو متنازعہ امتحان کو منسوخ کرنے سے ...

ہیمنت سورین تیسری بار بنے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ، ایک سادہ تقریب میں گورنر نے دلایا حلف

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے کارگزار صدر ہیمنت سورین نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ہیمنت سورین نے 154 دنوں کے بعد ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں گورنر سی پی رادھا کرشنن نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ ہیمنت سورین ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...

اگنی ویر اجے سنگھ کے اہل خانہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم ملی

وزارت دفاع نے اگنی ویر اجے سنگھ کی موت کے بعد ان کے کنبہ کو کوئی امداد نہ ملنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ان کے کنبہ کو 98 لاکھ روپے سے زیادہ کی ایکس گریشیا رقم مل چکی ہے اور باقی رقم بھی تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد دی جائے گی۔