اڈانی گروپ کا وضاحت بیان: کینیا کے ساتھ ہوائی اڈے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2024, 12:32 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 25/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)کینیا نے ہندوستان کے اڈانی گروپ کے ساتھ دو معاہدے منسوخ کرنے کی بات کی ہے، جس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے اڈانی گروپ کی طرف سے ایک اہم وضاحت سامنے آئی ہے۔ اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ اس نے کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے، اور اس سلسلے میں جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ غلط ہیں۔ گروپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ کینیا کے ساتھ ہوائی اڈے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے معاہدے میں ملوث نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی، کینیا میں 30 سال کے لیے بجلی کی ترسیلی لائنوں کی تعمیر اور چلانے کے لیے گزشتہ ماہ طے پانے والے معاہدے کے بارے میں، اڈانی گروپ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ سیبی کے قوانین کے تحت نہیں آتا، اس لیےمنسوخی سے متعلق  کسی قسم کا انکشاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ ردعمل سٹاک ایکسچینج کی طرف سے ایک نوٹس بھیجے جانے کے بعد آیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے معاہدے کے اس عمل کو منسوخ کر دیا ہے جس کے تحت اڈانی گروپ کو کینیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا کنٹرول دیا جانا تھا ۔

اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے ایک فائلنگ میں کہا ہے کہ اس سال اگست میں اس نے ہوائی اڈوں کو اپ گریڈ کرنے، جدید بنانے اور ان کا انتظام کرنے کے مقصد کے ساتھ کینیا میں ایک ا سٹیپ ڈاؤن ذیلی کمپنی قائم کی تھی۔ کمپنی نے کہا، "آج تک، نہ تو کمپنی اور نہ ہی اس کے ماتحت اداروں نے کینیا میں ہوائی اڈے کا کوئی منصوبہ حاصل کیا ہے اور نہ ہی کینیا کے کسی ہوائی اڈے سے متعلق کوئی  قطعی معاہدہ کیا ہے۔"

واضح رہے کہ قوم سے خطاب کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ تمام مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں میں پاور ٹرانسمیشن اور ہوائی اڈے کی توسیع جیسے بڑے منصوبے شامل تھے۔ کینیا کی حکومت نے اڈانی گروپ کے ساتھ 700 ملین ڈالر کا پاور ٹرانسمیشن معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ معاہدہ ملک میں بجلی کی ترسیل کے لیے بنیادی ڈھانچہ بنانے سے متعلق تھا۔ مزید برآں، اڈانی گروپ کی ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع کے لیے 1.8 بلین ڈالر کی تجویز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کینیا کے صدر روٹو نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہندوستانی کمپنی اڈانی گروپ کے ساتھ دو بڑے مجوزہ معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکہ میں اڈانی گروپ کے خلاف رشوت ستانی کے الزامات کے بعد لیا گیا ہے۔ صدر روٹو نے کہا کہ انہوں نے کینیا کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کا کنٹرول اڈانی گروپ کے حوالے کرنے کے عمل کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی ہنگامے کے باعث 27 نومبر تک معطل، سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے پر شدید احتجاج

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا آغاز آج ہوا، اور توقعات کے عین مطابق پہلے دن سے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں میں اپوزیشن نے اڈانی معاملے اور سنبھل میں پیش آئے تشدد پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین نے شدت کے ساتھ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، جس ...

گھنے کہرے کے باعث 20 ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو شیڈول چیک کرنے کی ہدایت

ملک کی کئی ریاستوں میں سردی کی لہر نے دستک دے دی ہے اور شدید کہرے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کا خاصا اثر ٹرانسپورٹ سسٹم پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر ریلوے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ راجدھانی کی جانب آنے والی تقریباً 20 ٹرینیں اس وقت تاخیر سے چل ...

سنبھل سانحہ: حکومت پر الزام، پرینکا گاندھی نے مظلومین کے انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے سنبھل واقعہ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوگی حکومت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حساس معاملے میں حکومت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو سنے بغیر فیصلہ کیا۔ پرینکا نے ...

بی جے پی حکومت کی پالیسیوں سے سنبھل میں کشیدگی اور انسانی جانوں کا نقصان: راہل گاندھی کا الزام

اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں اتوار کو شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران ہوئے تشدد اور اموات پر سیاسی ماحول گرم ہو چکا ہے۔ اس واقعہ پر کئی رہنماؤں نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے بھی اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس ناخوشگوار ...

سنبھل میں آتش زنی سے چار افراد ہلاک، یکم دسمبر تک غیر مقامی افراد کا داخلہ ممنوع

اتوار کو اتر پردیش کے سنبھل میں شدید تشدد بھڑک اُٹھا جب جامع مسجد کے سروے کے خلاف مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔ اس جھڑپ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 20 سیکیورٹی اہلکار، 4 انتظامیہ کے اہلکار اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے پتھر اور اینٹیں پھینکیں، گاڑیوں کو آگ ...

دہلی کی فضائی آلودگی: نوئیڈا کے سیکٹر-116 میں اے کیو آئی 961 تک پہنچا، کہرے میں معمولی کمی

دہلی میں سردیوں کا آغاز ہوتے ہی ہر سال کی طرح آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس بار بھی دہلی کا حال پچھلی سردیوں جیسا ہی ہے۔ آج صبح 4 بجے دہلی کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 300 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ یہ صورت حال اس وقت ہے جب دہلی - این سی آر میں گریڈیڈ ...

حزب اللہ کا اسرائیل پر طاقتور حملہ، 250 راکٹ فائر کر کے 7 افراد زخمی

اسرائیل اور لبنان کی جنگجو تنظیم حزب اللہ کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ہر طرف سے جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ حزب اللہ نے ایک اور زبردست حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ اس نے تقریباً 250 راکٹ فائر کیے، جس میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حزب اللہ کا ...

کینیا کے بعد اڈانی کو بنگلہ دیش سے دھچکا! انرجی معاہدوں کی تحقیقات کا فیصلہ

ہندوستان کے مشہور بزنس مین گوتم اڈانی کو حالیہ دنوں میں شدید مالی نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے، اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ دراصل امریکی عدالت کی جانب سے گوتم اڈانی کے خلاف کارروائی کے بعد سے اڈانی گروپ کی عالمی سطح پر کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ کئی ممالک نے اڈانی ...

امریکہ کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن کا گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی کو نوٹس، 21 دن میں جواب دینے کی مہلت

رشوت ستانی کے معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ کی کارروائی مزید تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کو امریکہ کے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی) نے نوٹس جاری کیا ہے۔ امریکی شیئر مارکیٹ کے ریگولیٹر ایس ای سی نے دونوں ...

لبنان: بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 20 افراد ہلاک

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 66 دیگر زخمی ہو گئے ہیں، جیسا کہ لبنان کی وزارت صحت نے اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق، یہ حملہ صبح کے وقت بستہ فاوکا محلے میں واقع ایک آٹھ منزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا، جس سے عمارت مکمل ...

کیا تیسری عالمی جنگ قریب ہے؟ روس نے امریکہ کو واضح چیلنج کیا

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث تیسری عالمی جنگ کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 21 نومبر کو روس نے یوکرین کے شہر ڈنیپرو پر اپنے نئے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل 'اوریشنک' (ہیزل ٹری) کا استعمال کیا۔ یہ حملہ نہ صرف روس کی فوجی طاقت کا مظاہرہ سمجھا جا رہا ہے بلکہ مغربی ممالک کے ...