نیپال طیارہ حادثہ: 18 مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں، زندہ بچ جانے والے پائلٹ کا علاج جاری

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 10:21 AM | عالمی خبریں |

کھٹمنڈو، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  نیپال کے کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق تمام 18 مسافروں کی حادثے موت ہو گئی, جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے میں پائلٹ کی جان بچ گئی، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا۔ معلومات کے مطابق طیارہ سوریا ایئر لائنز کا طیارہ نمبر 9این - اے ایم ای (سی آر جے 200) تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر پھسل گیا، جس کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد طیارے سے آگ کے گولے بھی نکلتے دیکھے گئے۔ حادثے کے بعد نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی بھی موقع پر پہنچ گئے۔

سوریہ ایئر لائن کا طیارہ جو کھٹمنڈو ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار ہوا، اس کے مسافروں کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔ فہرست کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر سوریہ ایئر لائنز کے عملے کے ارکان تھے۔ دراصل، مسافروں کی جو فہرست سامنے آئی ہے، اس میں عملے کی شناخت کا ذکر ریمارکس کے کالم میں کیا گیا ہے۔

کھٹمنڈو کے تری بھون ہوائی اڈے پر اس حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ ٹیم موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو ٹیم نے طیارے کی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ طیارے کے حادثے میں بحفاظت بچ جانے والے پائلٹ کی حالت بہتر ہونے کے بعد اس سے حادثے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔

طیارے کے حادثے کی کچھ تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے تری بھون ہوائی اڈے پر طیاروں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ اس حادثے کے بعد احتیاط کے طور پر تری بھون ہوائی اڈے پر اترنے والے طیاروں کی لینڈنگ کا رخ لکھنؤ اور کولکاتا کی طرف موڑ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش میں ہنگاموں کی وجہ سے دو طرفہ منصوبہ متاثر: ہندوستان

ہندوستان نے جمعہ یعنی 30 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے کسی بھی ممکنہ مطالبے کے معاملے پر تفصیل سے بات کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم ہندوستان  نے اعتراف کیا کہ پڑوسی ملک میں بدامنی کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام رکا ہوا ہے۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کی مشکلیں بڑھائیں، ڈیموکریٹک امیدوار کو 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل

  امریکی صدارتی انتخاب دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈیموکریٹک اور ریپبلکن امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی ہوڑ میں لگے ہوئے ہیں۔ اس درمیان ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، جس کے تحت انہیں 200 سے زائد سابق ریپبلکن رہنماؤں کی حمایت حاصل ہو ...