نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2024, 6:12 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 25/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی امتحان کی منسوخی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا۔ تاہم، اب نیٹ-یو جی کی نئی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔

عدالت میں فزکس کے ایک سوال کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جس میں ایک سوال کے دو جوابات کے حوالہ سے ابہام پیدا ہوا۔ این سی ای آر ٹی کی پرانی کتاب کے مطابق دوسرا آپشن درست تھا، جبکہ نئی کے مطابق چوتھا آپشن۔ این ٹی اے نے دونوں ہی آپشن کا انتخاب کرنے والوں کو مارکس دے دئے۔

عدالت نے کہا کہ این ٹی اے خود اپنے اصول کے خلاف چلی گئی، کیونکہ ایک سوال کے دو جواب نہیں ہو سکتے۔ اس کے بعد عدالت کی ہدایت پر آئی آئی ٹی دہلی سے تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے واضح کیا کہ صرف چوتھا آپشن ہی درست ہے۔ ایسی صورتحال میں دوسرے آپشن کا انتخاب کرنے والے امیدواروں کے نمبر اب منسوخ کر دئے جائیں گے اور نئے نتائج جاری کئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس سوال کا جواب تبدیل کرنے سے تقریباً 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر فرق پڑے گا۔ وہیں اگر ان 44 بچوں کے نمبر، جو دوسرے آپشن کا انتخاب کر کے اور گریس نمبر حاصل کر کے ٹاپر بنے تھے، ان کے بھی نمبر کاٹے جائیں گے تو ٹاپرز کی فہرست تبدیل ہو جائے گی۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو اگر 61 میں سے 44 امیدوار ہٹا دئے جائیں گے تو صرف 17 امیدوار ہی ٹاپر رہ جائیں گے۔

این ٹی اے کو درست تفصیلات اور ردوبدل کے بعد حتمی نتائج جاری کرنا ہوں گے۔ اس بار گریس مارکس حاصل کرنے والے 1562 بچوں میں سے دوبارہ امتحان دینے والوں کے اسکور، ان 44 بچوں کے بدلے ہوئے اسکور کے حساب سے نئی فہرست جاری کی جائے گی یعنی میرٹ بھی تہہ و بالا ہوگی اور ٹاپرز بھی تبدیل ہوں گے۔

عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری رہے گی اور اگر بعد میں کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ منسوخ کیا جا سکتا ہے، چاہے کونسلنگ کی گئی ہو یا مطالعہ ہی کیوں نہ شروع کر دیا گیا ہو۔ پٹنہ اور ہزاری باغ میں  پیپر لیک ہونے کی خبر کی تصدیق ہو چکی ہے، اس لیے ان مراکز کے امیدواروں کے نتائج میں تبدیلی کا قوی امکان ہے۔

نئی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد کونسلنگ شروع ہوگی اور تب تک عدالت نے کچھ ہدایات دی ہیں جن پر عمل کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا ہے کہ سی بی آئی اس وقت تک اپنی تحقیقات جاری رکھے گی جب تک کہ پورا معاملہ حل نہیں ہو جاتا۔ تاہم اس دوران داخلہ کا عمل اور کونسلنگ نہیں رکے گی اور تمام عمل پہلے کی طرح جاری رہے گا۔ مستقبل میں اس طرح کے مسائل پیدا نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال کے گورنر نے صدر کو بھیجا 'اپراجیتا' بل، کہا- اس میں بہت سی خامیاں ہیں

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...

دہلی کی جیلوں میں بند قیدیوں کی موت واقع ہونے پر حکومت دے گی ساڑھے سات لاکھ روپے معاوضہ

دہلی کی جیلوں میں غیر فطری وجوہات کی وجہ سے مرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ یا قانونی ورثاء کو  دہلی حکومت نے7.5 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے وزیر داخلہ کیلاش گہلوت نے   بتایا کہ یہ اقدام جیل کے نظام میں انصاف اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کو واضح ...

کانگریس کی پہلی فہرست میں جاٹ، گجر،سکھ،ایس سی، مسلم اور خواتین کو جگہ ملی

بی جے پی کے بعد اب کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کانگریس نے اپنی امیدواروں کی پہلی  فہرست میں 31 امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ ان 31 امیدواروں میں کانگریس نے پانچ خواتین اور تین مسلم رہنماؤں کو ٹکٹ دیا ہے۔

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔