بنگلہ دیش تشدد: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں650 افراد کی اموات کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 18th August 2024, 11:19 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ، 18/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کے دفتر (یو این سی ایچ آر)  نے اپنی حالیہ ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ’’بنگلہ دیش میں بدامنی کے دوران 16 جولائی تا 11 اگست کو 650 افراد کی موت ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ (یواین) نے10صفحا ت پر مبنی رپورٹ، جس کا عنوان ہے ’’بنگلہ دیش میں مظاہروں اور بدامنی کا ابتدائی تجزیہ‘‘، میں انکشاف کیا ہے کہ16 جولائی سے 4 اگست تک 400 اموات درج کی گئی تھیں جبکہ5 تا 6 اگست کو احتجاج کی نئی لہر کے دوران ۲۵250 افراد کی موت ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دیا تھا۔‘‘ میڈیا رپورٹس اور احتجاجی تحریک میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’’16جولائی اور 11اگست کے درمیان طلبہ کے امتیازی سلوک کے خلاف مظاہروں کے بعد تشدد میں 600سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔‘‘

جمعہ کو جینوا میں جاری کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ انتقامی حملوں میں ہونے والی اموات کی تعداد کا تعین کرنا باقی ہے۔‘‘ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق 7 اگست سے 11 اگست کے درمیان متعدد امواتیں درج کی گئی تھیں جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جن کی تشدد میں زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں علاج کے دوران موت ہوئی تھی۔ مہلوکین میں مظاہرین، صحافی، سیکوریٹی فورس کے اہلکار اوردیگر شہری شامل ہیں۔ مظاہروں کے درمیان سیکڑوں مظاہرین اور شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ اسپتال زخمیوں سے بھرے ہوئے تھے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق ’’مہلوکین کی درج کردہ تعداد حقیقی تعداد سے کم ہو سکتی ہے کیونکہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن اور کرفیو کے سبب ڈیٹا جمع کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی تھی۔ مزید برآں ریاستی حکام نے اسپتالوں کو مہلوکین اور زخمی افراد کی تفصیلات فراہم کرنے سے روکا تھا۔‘‘

یو این نے کہا ہے کہ ’’اس بات کے مضبوط اشارے ہیں ، جو آزادانہ تفتیش کی ضمانت دیتے ہیں، کہ سیکوریٹی اہلکاروں نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے غیر ضروری فورس کا استعمال کیا تھا۔ تشدد کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں بھی کی گئی ہیں جن میں ماورائے قتل، جبری حراست اور تحویل، جبری گمشدیاں ، ٹارچر، غیر انسانی سلوک اور اظہار رائے اور پر امن احتجاج پر پابندیاں شامل ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کیلئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کی ضرورت ہے۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 492 لبنانی ہلاک، حزب اللہ کی سخت جوابی کارروائی

حزب اللہ کے خلاف شدید حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے 30 ستمبر تک پورے ملک میں 'خصوصی ہوم فرنٹ سچویشن' کا اعلان کیا ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب شہری آبادی پر حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ...

اسرائیل میں ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ، مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں کابینہ کا فیصلہ

اسرائیل نے حزب اللہ اور حماس سے جاری جنگ کے درمیان ایک بڑا احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ بھر کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایمرجنسی فوری اثر سے نافذ ہو گئی ہے جو کہ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اسرائیل کے اسٹیٹ براڈکاسٹرس نے اس سلسلے میں جانکاری دی اور ...

اسرائیل کا لبنان پر شدید فضائی حملہ، 300 سے زائد مقامات کو نشانہ، 274 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کے تقریباً 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 274 افراد ہلاک اور تقریباً 700 زخمی ہوئے ہیں۔ ...

انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر کے طور پر منتخب

مارکسسٹ معاشی نظریات کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نئے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ ان کی جیت کو ملک میں ایک نئے سیاسی دور کے آغاز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں معاشی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکہ: البامہ میں اجتماعی فائرنگ، 4 ہلاک، درجنوں زخمی

امریکہ کے برمنگھم میں واقع البامہ میں ایک افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ۴؍ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برمنگھم پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں ...