سینئر مسلم لیڈر بابا صدیقی کا قتل، گولی مار کر ہلاک، دو مشتبہ افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2024, 10:56 AM | ملکی خبریں |

ممبئی اور مہاراشٹر کے سینئر مسلم رہنما، مشہور سماجی کارکن، اور چالیس سال تک کانگریس سے وابستہ رہنے کے بعد رواں سال فروری میں این سی پی (اجیت پوار گروپ) میں شامل ہونے والے سابق ریاستی وزیر بابا صدیقی کو سنیچر کی رات تقریباً 10 بجے نشانہ بنایا گیا۔ ان پر کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے۔ گولیاں ان کے سینے اور پیٹ پر لگیں، اور انہیں فوراً لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے سے پہلے ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے باندرہ کے نرمل نگر علاقے سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

  بابا صدیقی پر تین نامعلوم افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ باندرہ ( ایسٹ)  کھیر نگر سے گزر رہے تھے۔ واضح رہے کہ بابا صدیقی  کے فرزند ذیشان صدیقی اسی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں اور فائرنگ ذیشان صدیقی کے آفس کے قریب ہی  ہوئی ہے۔ ا س علاقہ  میں صدیقی خاندان کا کافی اثر و رسوخ ہے۔ ایسے میں برسراقتدار پارٹی کے لیڈر کا سنسنی خیز قتل بہت سے سوال کھڑے کرتا ہے۔ این سی پی( اجیت پوار) کے لیڈروں نے عین دسہرے  کے موقع پر ہونے والی اس واردات کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس سے باریکی سے جانچ کرنے اور خاطیوں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق ۱۵؍ دن قبل ہی انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے سبب انہیںوائے  زمرے کی سیکوریٹی دی گئی تھی۔ اس کے باوجوداُن پر فائرنگ ہوئی۔  اس سلسلے میں این سی پی ( اجیت ) کے ریاستی صدر سنیل تٹکرے نے حملہ آوروں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے بھی  اس پر ردعمل ظاہر کیا اور کہاکہ یہ بھیانک واردات ہے، ممبئی اور ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت کتنی دگرگوں ہے اس کا اندازہ اس واردات سے لگایا جاسکتا ہے کیونکہ بابا صدیقی برسراقتدار پارٹی کے لیڈر ،  سابق رکن اسمبلی اور سابق وزیر تھے،  اگر ان کے ساتھ ایسا  ہوسکتا ہے تو عام آدمی کا کیا حال ہو گا۔ 

 وزیر اعلیٰ شندے نے اس سانحہ پر کہا کہ ’’ممبئی پولیس کمشنر نے مطلع کیا ہے کہ تین میں سے دو حملہ آوروں کو حراست میں لےلیا گیا ہے، ان میں ایک ہریانہ اور دوسرا یوپی سے ہے۔ ممبئی کرائم برانچ اس کی جانچ کر رہی ہے، تیسرے فرار ملزم کی تلاش بھی جاری ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔