فرانس نے اسرائیل کی مذمت کی، نیتن یاہو نے لبنانیوں کو دھمکی دی

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2024, 1:17 PM | عالمی خبریں |

یروشلم، 9/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد نہیں کیا تو انہیں تباہی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو سامنا کرنا پڑا ہے۔ منگلی یعنی کل فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان کی تباہی کے حوالے سے نیتن یاہو کی اشتعال انگیزی کی مذمت کی۔ چینل ’’فرانس 2‘‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں جان نویل بیرو نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی صورت حال تباہ کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ اشتعال انگیزی آگے بڑھی تو یہ فرانس کے دوست ملک لبنان کو افراتفری کی طرف گھسیٹ لے گا جب کہ وہ انتہائی کمزوری کی حالت سے دوچار ہے۔ اس سے اسرائیل کو ان سے زیادہ سکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نیتن یاہو نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا ،جس میں انہوں نے لبنانی عوام سے خطاب کیا ، کہ ان  کے پاس لبنان کو بچانے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ یہ ایک طویل مدتی جنگ کی کھائی میں گر جائے اور ایسی تباہی اور مصائب کا باعث بنے جیسی تباہی ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں لبنانیوں سے کہتا ہوں کہ لبنان کے لوگو، اپنے ملک کو حزب اللہ سے آزاد کرو تاکہ یہ جنگ رک جائے۔

نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی فورسز نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جگہ لینے کے ممکنہ امیدواروں کو بھی ہلاک کردیا۔ ہم نے حزب اللہ کی صلاحیتوں کو نقصان پہنچایا۔ ہم نے ہزاروں کو ختم کر دیا، حسن نصر اللہ کو قتل کیا، اس کے متبادل کو پھر اس متبادل کے متبادل کو بھی ختم کردیا۔ متبادل سے ان کا اشارہ متوقع طور پر حسن نصر اللہ کی جگہ لینے والے ہاشم صفی الدین تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اس سے قبل کہا کہ ہاشم صفی الدین کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ تاہم نیتن یاہو نے متبادل کے متبادل سے کیا مراد لیا، یہ واضح نہیں ہوسکا۔ یاہو نے کہا حزب اللہ آج کئی سالوں میں سب سے کمزور ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گراؤنڈ آپریشن: غزہ میں 3 اسرائیلی فوجیوں کی موت، 9 پوائنٹس میں جانیں اہم ترین تازہ جانکاریاں

اسرائیل اس وقت متعدد محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے، اور ہر طرف تباہی اور بربریت کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں اسے گراؤنڈ آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد ہلاک، 150 زخمی

لبنان کے مختلف علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے، جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاعات لبنان کی وزارت صحت نے منگل کی شب فراہم کی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق، حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ...

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش: امریکہ اور عرب ممالک کی جنگ بندی کے لیے پہل، ایران سے مذاکرات کا آغاز

مشرق وسطیٰ اس وقت ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، جہاں حالات کسی بھی وقت بے قابو ہو سکتے ہیں اور اس کے تباہ کن اثرات پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ اس لیے وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ممکنہ تباہی کا انتظار کرنے کے بجائے اسے روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

تھائی لینڈ: بس آتشزدگی کے 23 ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی گئی

تھائی لینڈ کے لینسیک قصبے میں گزشتہ ہفتے بس آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 23 طلبہ اور اساتذہ کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر، اس اسکول کے قریب جہاں متاثرین کا تعلق تھا، ایک مندر کے احاطے میں اونچی چمنیوں والی کئی بھٹیاں لگائی گئی تھیں، جن کے سامنے پھولوں سے سجی ...