پاکستان زندہ باد کا نعرہ تھا یانصیرصاب زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا تھا، سائنسی طور پر تصدیق ہونے دیجئے، وزیرداخلہ جی پرمیشور کا بیان
بنگلورو،29/ فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) ریاستی وزیر داخلہ جی پرمیشور نے کہا کہ ودھان سودھا میں پاکستان زندہ بعد نعرہ بازی کے معاملہ میں پولیس نے از خود شکایت درج کرتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ اس معاملے کی ایف ایس ایل کی جانب سے سائنسی بنیاد پر تفتیش کی جارہی ہے۔
اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اس معاملہ سے متعلق ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں پوسٹ کر رہا ہے۔ چند لوگ کہہ رہے ہیں کہ ناصرصاب زندہ باد کانعرہ لگا یا گیا تھا ، چند کا کہنا ہے کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایف ایس ایل کی جانب سے معائنہ کارروائی جاری ہے۔ تمام ویڈوکلپس جمع کی جارہی ہیں۔ ایف ایس ایل وہ ویڈیوز سب سے پہلے جن نیوز چینل نے نشر کیا ہے، ایف ایس ایل حاصل کرے گا۔ اگر سائنسی طور پر تصدیق ہوئی تو مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے دی گئی شکایت کو سوموٹو کے ساتھ شامل کیا جائے گا۔ واقعہ سے متعلق ہر چیز کی گہرائی سے چھان بین کی جارہی ہے۔ ہم ان لوگوں کی نشاندہی کریں گے جو اس جگہ موجود تھے جہاں نعرے لگائے گئے تھے اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ اگر اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا گیا ہے تو مجرم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی وجہ سے سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ کسی نے اگر کچھ کیا ہے تو اس کے لیے کانگریس پارٹی پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کریں گے اور رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ بی جے پی پارٹی کے لوگ ہمیشہ سے کہتے رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی اقلیتوں کو خوش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کانگریس پارٹی اگر اقلیتوں کو خوش کرنے کے لئے کام کرتی ہے تو اس میں غلط کیا ہے ؟