نریندرمودی نے تیسری مرتبہ لیا، وزیر اعظم کے طورپر حلف

Source: S.O. News Service | Published on 9th June 2024, 8:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 9/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب میں خصوصی مہمانوں کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ آج حلف  لے کر وزیر اعظم مودی نے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برابری کر لی، جو مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے بعد دیگر وزراء بھی لے رہے ہیں حلف لئے۔

نریندر مودی نے تیسری بار ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل نریندر مودی نے اپنے ممکنہ وزراء کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلایا اور ان کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

نریندر مودی کیلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ وہ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں۔ اس سے پہلے صرف جواہر لال نہرو تین بار وزیر اعظم بنے تھے۔ نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی وزیروں کے طور پر حلف لیا۔

واضح رہے کہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی پانچ سال بعد کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے عہدہ کا حلف دلایا۔73 سالہ مودی پہلی مرتبہ 2014ء میں وزیراعظم بنے تھے۔ 2019ء میں انہوں نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمی سنبھالی تھی وہ وارانسی کے حلقہ لوک سبھا سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔

 صدرمالدیپ محمدمعزو‘ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ‘ وزیراعظم نیپال پشپاکمارداہل پرچنڈا‘ صدرسری لنکا رانیل وکرم سنگھے‘ وزیراعظم ماریشیس پروندکمار جگن ناتھ‘ وزیراعظم بھوٹان شیری ٹوگبے اور نائب صدرسشیلس احمدعفیف نے خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کا مشاہدہ کرنے کیلئے راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں تقریباً 9ہزار لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...