نما ناڈا اُوکّوٹا کی طرف سے میٹرک اور پی یو سی طلبہ کے لئے آن لائن رہنمائی - 11 جنوری کا ہوگا ویبینار؛ طلبہ سےجوائن ہونے کی درخواست
بھٹکل 9 / جنوری (ایس او نیوز) نما ناڈا اُوکوٹا کی طرف سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق دسویں اور پی یو سی کے بعد میڈیکل فیلڈ میں پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق طلبہ کی رہنمائی کے لئے 11 جنوری کو ایک آن لائن سیشن منعقد کیا جا رہا ہے ۔
نما ناڈو اکوٹا بیندور یونٹ کے صدر عبدالسمیع کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اس ویبینار میں ڈاکٹر عائشہ صفا ایم بی بی ایس اور ڈاکٹر محمد طحہٰ (فزیو تھیراپسٹ) مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے اور طلبہ کو ضروری معلومات فراہم کرتے ہوئے پیشہ ورانہ میڈیکل کورسس کے متعلق رہنمائی کریں گے ۔
9 ویں، 10ویں، 11ویں اور 12 ویں جماعتوں کے طلبہ اس آن لائن سیشن میں شریک ہو کر اس موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 جنوری ہے ۔
شرکت کے خواہشمند طلبہ درج ذیل لنک پر اپنا نام رجسٹر کر سکتے ہیں :
https://docs.google.com/forms/d/1_r2irYqRnQ34J_vhmpkRYLE0Ies3CtT7LVw-_UyTdTU/edit#responses
NNO Offers Online Guidance for Matriculation and PUC Students: Webinar Scheduled for January 11th