مسلم پرسنل لاء بورڈ وفد کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ سے ملاقات؛ نائیڈو نےمسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کا دلایا یقین

Source: S.O. News Service | Published on 24th October 2024, 7:56 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،24اکتوبر  (ایس او نیوز/پریس ریلیز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے ریاست آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق اپنے اعتراضات اور اندیشوں سے انھیں واقف کرایا۔ وفد کی قیادت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے کی، جنہوں نے  وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ آپ ہی کی ہدایت پر اور آپ ہی کے ممبران پارلیمان  کی کوششوں سے یہ بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو سونپا گیا۔ اب تک حکومت کا یہ معمول رہا ہے کہ وہ اہم بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل متعلقہ گروہوں (Stakeholder) سے مشورہ کر تی تھی۔ اس سے قبل جتنی بار بھی وقف سے متعلق کو ئی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایا گیا، مسلمانوں کی معتبر جماعتوں اور مقتدر دینی و ملی شخصیات سے مشورہ ضرور کیا گیا۔ لیکن اس بار پہلی مرتبہ بغیر کسی مشورہ کہ ایسی ترمیمات تجویز کی گئیں جو وقف کی منشاء اور موقف اور وقف کے پورے تصور اور اس کی حیثیت کو بری طرح متأثر کر دیتی ہیں اور وقف املاک پر قبضوں کا راستہ ہموار کر تی ہیں۔

جنرل سکریٹری نے وقف ترمیمی بل پر مسلمانوں کے اہم اعتراضات پر مشتمل  10صفحات کی ایک یاداشت بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کی، جس میں بل کی تمام متنازعہ ترمیمات اور اس پر مسلمانوں کے موقف کو تفصیل سے پیش کیا گیا۔ وفد نے وزیر اعلیٰ سے گزارش کی کہ ان کی پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی ایک اہم حلیف جماعت بھی ہے۔ لہذا وہ کسی بھی صورت میں اس بل کی حمایت نہ کریں۔ مسلمانوں نے کثیر تعداد میں ای میل بھیج کر اور مسلم پرسنل لا بورڈ سمیت مسلمانوں کے تمام اہم دینی و ملی جماعتوں نے جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے بالمشافہ مل کر اپنا موقف زبانی  و تحریری دونوں طور پر کمیٹی کے سامنے رکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے وفد کو یقین دلا یا کہ ان کی پارٹی (تیلگو دیسم پارٹی)  ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی رہی ہے۔ آپ کے میمورنڈم کو ہم غور سے پڑھیں گے اور اس پر اپنی منصفانہ رائے مرکزی حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ اس موقع پر بورڈ کے اراکین  مولانا محمد ابوطالب رحمانی، جناب ڈاکٹر عبدالقدیر خاں  کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی اہم دینی و ملی شخصیات اور تیلگو دیشم پارٹی کے بعض مسلم وزرا اورایم ایل اے بھی شامل تھے۔ یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ تک چلی۔ شرکائے وفد میں سے کئی افراد نے بھی اپنی آراء وزیر اعلی کے سامنے رکھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

یوپی ضمنی انتخابات: کانگریس نے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیا

اتر پردیش میں سات سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ کانگریس وہاں اپنے نشان پر انتخاب لڑنے کی ہمت نہیں کر پا رہی، جس کا ثبوت جمعرات کو اس وقت ملا جب سماج وادی پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ ایس پی نے غازی آباد کی صدر سیٹ سے سنگھ راج جاٹو ...

فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات: این ڈی ایم سی نے دہلی میں پارکنگ فیس دوگنا کر دیا

دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے، اور اس کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں پارکنگ فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نجی گاڑیوں کے استعمال کو کم ...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سمیت 100 سے زائد رہنماؤں نے آج جمع کرائے نامزدگی کے کاغذات

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی ہے۔ آج مختلف سیاسی جماعتوں کے 100 سے زائد امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں خاصی سرگرمی دیکھنے کو ملی۔ شہروں اور قصبوں میں پورے دن ریلیوں اور اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 4 ...

مادھبی پوری بچ پی اے سی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں، کمیٹی کا اجلاس ملتوی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن مادھبی پوری بچ نے آج (24 اکتوبر 2024) ذاتی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنما اور پی اے سی کے چیئرمین کے سی وینوگوپال نے ان کی غیر موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ...

پونے میں پانی کی ٹنکی پھٹنے سے 4 مزدور ہلاک، 7 زخمی

مہاراشٹر کے پونے میں پانی کی ٹنکی اچانک پھٹ جانے سے 4 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دلخراش واقعے میں 7 دیگر مزدور بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور وہاں نہا رہے تھے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، یہ ٹنکی صرف 3 روز پہلے ہی نصب کی گئی تھی۔ جیسے ہی حادثے کی ...

سمندری طوفان 'دانا' کی شدت میں مزید اضافہ، رات گئے اوڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کی پیش گوئی

خلیج بنگال کے مشرقی-وسطی حصے میں بننے والا سمندری طوفان 'دانا' اب ایک شدید طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، طوفان کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ طوفان آج رات ...

مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو نتائج بھگتنے پڑیں گے: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج اڑریہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پردیپ سنگھ کے متنازعہ بیان پر شدید تنقید کی۔ تیجسوی یادو نے پردیپ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا اور کہا کہ ایسے بیانات سے ...

راجستھان ضمنی انتخابات: کانگریس نے تمام 7 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا

کانگریس نے گزشتہ رات راجستھان کی سات اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جھنجھنو سے امت اولا، دوسہ سے دین دیال بیروا، دیولی اونیارا سے کستور چند مینا، کھنوسار سے رتن چودھری، چوراسی (ایس ٹی) سے مہیش روت، سلمبر (ایس ٹی) سے ریشما مینا اور ...

آندھرا پردیش میں شدید بارش کے نتیجے میں اننت پور کے رہائشی علاقے زیر آب، لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور

آندھرا پردیش کے اننت پور میں شدید بارش کے بعد سیلابی حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ 21 اکتوبر کی رات اننت پور شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زوردار بارش ہوئی، جس کی وجہ سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے۔ لوگوں کو اپنی حفاظت کے لئے گھروں کی چھتوں پر پناہ لینی پڑی۔ حیدرآباد-بنگلورو قومی ...