یوپی: ہجومی تشدد میں مسلم شخص کی موت، ایف آئی آر درج

Source: S.O. News Service | Published on 7th July 2024, 11:18 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 7/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) اتر پردیش کے شاملی میں، جلال آباد کے رہنے والے فیروز قریشی نامی شخص کو جمعرات کو ہجوم نے ’’چور‘‘ کہنے پر پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ دی آبزرور پوسٹ کے مطابق، فیروز، جو کام کیلئے گنگا آریہ نگر کے جلال آباد علاقے میں گیا تھا، کو ہجوم نے اس بے دردی سے پیٹا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے وہیں دم توڑ دیا۔ مکتوب میڈیا کے ذریعے حاصل کی گئی ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ۸؍ سے ۱۱؍ بجے کے درمیان پیش آیا۔

متاثرہ خاندان نے اس حملے کا الزام دو ہندو مردوں پنکی اور پنکج راجندر پر عائد کیا ہے۔ لواحقین کو ایف آئی آر کیلئے پولیس تھانے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کرنا پڑا ۔ شکایت، فیروز کے بھائی افضل نے درج کرائی تھی۔ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دی آبزرور پوسٹ سے بات چیت کرتے ہوئے افضل نے بتایا کہ ’’اسے بانس کی لاٹھیوں اور لوہے کے ویٹس سے پیٹا گیا۔ ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے تین بچے ہیں، انہیں کون پالے گا؟ ان کا خیال کون رکھے گا؟‘‘ 

دریں اثنا، رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ ملزمان کے خلاف مجرمانہ قتل (بی این ایس۔۱۰۵) کے کمزور الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے لنچنگ سیکشن کو پولیس نے ان پر عائد نہیں کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ۴؍ جون کے بعد سے ہجومی تشدد کا یہ ۱۲؍ واقعہ ہے اور فیروز اس کے تحت جاں بحق ہونے والے ۸؍ ویں مسلمان ہیں۔ مغربی بنگال میں، دو ہفتوں میں ہجومی تشدد کے کم از کم ۱۳؍ معاملات درج ہوئے ہیں جن میں درجنوں لوگوں پر وحشیانہ حملہ کیا گیا جن میں چار ہلاک ہوئے۔ تمام مہلوکین کو مارنے سے پہلے چور کہا گیا تھا، جبکہ ان کا تعلق معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات سے تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024: سنجے راوت نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی پرلگایا سرکاری مشینری کے غلط استعمال کا الزام ؛ کیس درج کرنے کا مطالبہ

شیو سینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے گروپ یا یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی مہم کے لیے سرکاری مشینری، بشمول ہوائی جہاز، کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ راؤت نے دونوں کے خلاف قانونی ...

ہریانہ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ایگزٹ پولز میں کانگریس کو واضح اکثریت کی پیش گوئی

ہفتہ کو جاری ہونے والے کئی ایگزٹ پولز میں ہریانہ میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد کو برتری حاصل ہے اور نیشنل کانفرنس کو واحد بڑی پارٹی کے طور پر ابھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے قبل 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس کا شدید احتجاج

جموں و کشمیر میں حکومت سازی سے پہلے 5 ارکان اسمبلی کی نامزدگی پر کانگریس نے شدید اعتراض اٹھایا ہے۔ کانگریس کے جموں و کشمیر یونٹ کے سینئر نائب صدر اور ترجمان رویندر شرما نے اس فیصلے کو جمہوری اور آئینی اصولوں کے خلاف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام بی جے پی کے حق میں گڑبڑ ...

کانگریس ہریانہ میں بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے رہی ہے: الکا لامبا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس دوران مہیلا کانگریس کی قومی صدر الکا لامبا نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننا یقینی ہے۔ لامبا نے وزیر اعظم کے مہاراشٹر کے حالیہ دورے پر بھی تبصرہ کیا، جس میں انہوں نے ریاست کی سیاسی صورتحال پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔

وقف ترمیمی بل واپس لینے کا مطالبہ - چینئی میں ہزاروں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرہ

فیڈریشن آف تملناڈو اسلامک آرگنائزیشنس اینڈ پولیٹیکل پارٹیز کے بینر تلے ہزاروں افراد نے مرکزی حکومت سے مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024 واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چینئی کے راجارتنم اسٹیڈیم میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

دہلی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، 24 گھنٹوں میں 20 روپے بڑھ کر 100 روپے فی کلو سے تجاوز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماہرین کا کہنا ہے کہ تہواری سیزن کے باعث ٹماٹر کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وزارت صارفین کے امور کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں ...