جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2024, 12:47 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی )  وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

 جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس  کے احاطے میں  منعقدہ  میٹنگ میں  شریک  مسلم تنظیموں کے نمائندوں نے بل کی ضرورت اور اس کی دفعات پر سوالات  اٹھاتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔اجلاس کے دوران حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان زبردست بحث ہوئی۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور اسد الدین اویسی کی بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ کئی مرتبہ تلخ کلامی بھی  ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی وزارت ثقافت کے تحت محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے عہدیداروں نے اپنی پریزنٹیشن پیش کی، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کے پیش کردہ اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے ہنگامہ کیا۔

اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ نے اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے   متنبہ کیا کہ ایسا کرنے پر ان کے خلاف استحقاق کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ایس آئی کے عہدیداروں نے میٹنگ میں بتایا کہ ان کا وقف بورڈ کے ساتھ ملک بھر میں 132 جائیدادوں کو لے کر تنازعہ ہے لیکن عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے فوری طور پر ان اعداد و شمار کو غلط قرار دتے ہوئے  کہا کہ آپ نے پورے ملک میں 132 جائیدادوں کے بارے میں بتایا ہے، جبکہ صرف دہلی میں اے ایس آئی نے 172 وقف املاک پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر حکمراں جماعت اور حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

عہدیداروں نے کمیٹی کے سامنے سیاحت کے نقطہ نظر سے 53 اہم اور مشہور یادگاروں کی فہرست بھی پیش کی جس پر مختلف وقف بورڈ کے ساتھ تنازعات چل رہے ہیں۔ محکمہ کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ ان میں سے کئی یادگاروں کو بہت پہلے وقف املاک قرار دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو منعقدہ جے پی سی میٹنگ میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا اور تلنگانہ وقف بورڈ کے نمائندوں نے بھی تفصیل سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بل کی سخت مخالفت کی۔

مسلم تنظیموں نے وقف بورڈ میں غیر مسلموں کو شامل کرنے، کلکٹر کو زیادہ اختیارات دینے، وقف کے استعمال کنندگان کو ہٹانے، وقف کو جائیداد عطیہ کرنے کے لیے 5 سال تک عملی مسلمان ہونے کی شرط جیسی کئی دفعات کو سراسر غلط قرار دیا۔ بل کی ضرورت اور حکومت کی نیت پر بھی سوال اٹھائے گئے۔

دریں اثناء اسد الدین اویسی نے اس وقت شدید ردعمل کا اظہار کیا جب ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف بورڈ ایک غیر اسلامی ادارہ ہے کیونکہ اس کا قرآن میں ذکر نہیں ہے۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

ایک نظر اس پر بھی

پچھلے 10 سال میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش؛ عالمی یومِ جمہوریت پر ملکارجن کھرگے کا بیان

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے 'عالمی یومِ جمہوریت' کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 2024 ہندوستانی جمہوریت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بیان میں نشاندہی کی کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران جمہوری نظام کو تباہ کرنے، اداروں کو کمزور کرنے، اور ان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ...

جھارکھنڈ: مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے سے 47 بچے بیمار

جھارکھنڈ کے ضلع دُمکا کے موہن پور گاؤں میں واقع پلس ٹو ہائی اسکول کے مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کے نتیجے میں 47 بچے بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ اسکول میں مڈ ڈے میل کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کے باعث متاثرہ بچوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا

کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ 14 ستمبر کو، مرکزی تفتیشی ایجنسی نے آر جی کار میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں رکھا گیا ہے۔

ہماچل پردیش : مٹی کے تودے گرنے کے سبب 41 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند

ہماچل پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران تیز بارشیں ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہول اسپتی اور کنور کی بلند چوٹیوں پر برف کی تہہ جمنے لگی ہے۔ جمعہ کی رات ہوئی حالیہ برفباری نے لاہول کی چوٹیوں کو چاندی کی طرح چمکدار بنا دیا ہے، جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور دلکش ہو گیا ہے۔

ہریانہ میں کسانوں کی مہاپنچایت پر پابندی، پنجاب-ہریانہ بارڈر پر اضافی سیکیورٹی اقدامات

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران اتوار کو اوچانا میں متوقع کسانوں کی مہاپنچایت کے پیش نظر، ہریانہ-پنجاب بارڈر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ اس اقدام کے باعث دونوں ریاستوں کے درمیان نقل و حرکت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ...

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کیا اعلان

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کل ہی تہاڑ جیل سے رہا ہو کر باہر آئے ہیں۔ اس دوران، اتوار کو انہوں نے سب کو چونکا دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اگلے دو دن میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ اروند کجریوال نے وضاحت کی کہ اس دوران قانون ساز اسمبلی کی میٹنگ بلائی جائے گی، جس ...