ہندوستانی کرکٹ کے اُبھرتے ستارے مشیر خان خوفناک سڑک حادثے میں زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 29th September 2024, 11:02 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لکھنؤ، 29/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اُبھرتے ہوئے کھلاڑی مشیر خان ایک خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ہمراہ اپنے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ ایرانی کپ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس قدر سنگین تھا کہ مشیر کی گاڑی 4 سے 5 مرتبہ پلٹ گئی، جس کے نتیجے میں ان کی گردن میں شدید چوٹیں آئیں۔ قابل ذکر ہے کہ مشیر گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں، جبکہ ان کے بڑے بھائی سرفراز پہلے ہی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنا چکے ہیں۔

 رپورٹس کے مطابق حادثے کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پوروانچل ایکسپریس وے پر ان کی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں مشیر کی گردن اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن مستحکم ہے۔  خوش قسمتی سے مشیر اور ان کے والد نوشاد کی جان بچ گئی تاہم مشیر کو شدید چوٹیں آئیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کم از کم ۶؍ہفتے تک کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا  جبکہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً ۳؍ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔مشیر کا خاندان بنیادی طور پر اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہے۔ ان کا آبائی گاؤں باسوپار سگڑی تحصیل میں واقع ہے۔ مشیر نے حالیہ دلیپ ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے۔ مشیر لکھنؤ میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔   پولیس نےبتایا کہ حادثے میں ان کے والد اور دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا نے 15 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ گال میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں میزبان سری لنکا نے ایک اننگز اور 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں فٹ بال کھیلنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے چوتھے دن (29 ستمبر) اپنی دوسری اننگز میں 360 رنز تک محدود رہی۔ ...

بارش کے باعث ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے دن کا کھیل ملتوی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہو گیا۔ ہفتہ کے روز مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی، اور پورا دن بغیر کسی کھیل کے گزر گیا۔ پہلے دن بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے، لیکن بارش کے سبب وہ اپنی اننگز کو آگے ...

دبئی میں شروع ہورہا ہے بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ؛ یکم نومبر سے ٹیموں کا اور 10 نومبر سے کھلاڑیوں کا رجسٹریشن

بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ کا گیارہواں ٹورنامنٹ 5 جنوری 2025 سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ٹیموں کا رجسٹریشن یکم نومبر سے جبکہ کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 10 نومبر سے شروع ہوگا۔ کھلاڑیوں کی بولی کا عمل 8 دسمبر کو ہوگا۔ یہ تمام تفصیلات بی پی ایل کمشنر طحہٰ معلم ...

چنئی ٹیسٹ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے ہرایا، اشون کی شاندار کارکردگی

چنئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 515 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم لنچ سے پہلے ہی 234 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس فتح کے ہیرو روی چندرن اشون رہے، ...

افغانستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، ون ڈے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ میچ میں شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے 177 رنز کی شاندار فتح حاصل کر کے ون ڈے سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ یہ کامیابی نہ صرف افغانستان کی ون ڈے کرکٹ کی سب سے بڑی ...

سرکاری این آر آئی سیل کو 400 سے زائد شکایات موصول

(پی ٹی آئی) حکومت کے این آر آئی سیل کو 2022 میں خواتین کی جانب سے 400 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ ان شکایات میں بنیادی مسائل گھریلو تشدد، پاسپورٹ کی ضبطی، جہیز کے مطالبات، اور بچوں کی تحویل سے متعلق تنازعات شامل تھے۔

بھٹکل : وزیر منکال وئیدیا نے عوامی رابطے کے دوران وصول کیں 400 درخواستیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل تعلقہ کے   کٹگار کوپّا علاقے میں عوامی رابطے کا پروگرام بنایا اور لوگوں سے ان کے احوال جاننے کی کوشش کی ۔ اس دوران مختلف مسائل کے تعلق سے عوام کی طرف سے دی جانے والی 400 سے زائد درخواستیں وصول کیں ۔  

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 23 افراد شہید، 65 زخمی

جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد شہید اور 65 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع لبنانی فوجی ذرائع نے فراہم کی ہے، جن کے مطابق حملے کی شدت سے متاثرہ علاقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ حملے حالیہ کشیدگی کے دوران صورت حال کو مزید بگاڑنے ...

نیپال میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال، کئی شہر زیر آب، تقریباً 40 افراد ہلاک

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں اس وقت قدرتی آفات کا سامنا ہے، جہاں مسلسل بارشوں نے لوگوں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور ہر طرف سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ کئی شہروں میں لوگ خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہے ہیں، کیونکہ سینکڑوں گھر زیر آب آ چکے ہیں۔ ایک میڈیا ...