ممبئی میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کے چلتے سو فٹ لمبا بورڈ گرنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوگئی 14؛ 80 زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th May 2024, 9:54 AM | ملکی خبریں |

ممبئی 14/مئی (ایس او نیوز) ممبئی میں پیر دوپہر گردو غبار کے طوفان کے نتیجے میں سو فٹ لمبا بورڈ/ ہورڈنگ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد  بڑھ کر 14 ہو گئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج منگل صبح  بورڈ کے نیچے  ملبے سے مزید پانچ لاشیں نکالی گئی ہیں ، جہاں سو سے زائد لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پیر کو طوفانی ہواوں کے ساتھ ہوئی بارش  سے ممبئی میں ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے قریب گھاٹ کوپر میں چیڈا نگر جنکشن کے قریب پنت نگر میں پٹرول اسٹیشن اور سی این جی پمپ کے اوپرنصب کیا گیا  دیو ہیکل  بورڈ منہدم ہو گیا تھا۔ 

پیر  کو رات بھر ریسکیو اور ریلیف آپریشن چلایا گیا، بتایا گیا ہے کہ آج  منگل کو بھی ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

میڈیا سے ملی جانکاری کے مطابق برہن  ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ نے 14 /اموات کی تصدیق کی ہے، جبکہ 80 سے زائد زخمیوں کو بچا نے کی خبر دی گئی ہے۔ 43افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک  بتائی گئی ہے۔ زیادہ تر مریض ودیا وہار کے راجواڑی اسپتال میں داخل ہیں۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، جنہوں نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی امداد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کے لیے مفت طبی علاج کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق اچانک اُٹھے گردوغبار  کے طوفان ، آندھی اور بارش نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن کو بھی متاثر کیا - جو ایشیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے -  یہاں تقریباً ایک گھنٹے تک ہوائی سروس متاثر رہی ہے۔

ممبئی سٹی کے جڑواں اضلاع اور ممبئی مضافاتی اور پڑوسی اضلاع پالگھر، تھانے اور رائے گڑھ میں موسم میں اچانک تبدیلی  سےدرخت اکھڑنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

ایک الگ واقعے میں، ایک زیر تعمیر میٹل پارکنگ ٹاور بھی طوفان کے دوران وڈالا میں برکت علی نالہ کے گودام کے باہر سڑک پر گر گیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...