بھٹکل: سات ماہ کے بچے کی ماں نے پھانسی پر لٹک کر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2023, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21/اکتوبر(ایس او نیوز) سات ماہ کے معصوم بچے کی ماں نے  اپنے سسرال میں گھر کی چھت سے لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت  شیلا ناگیش دیواڑیگا (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات بھٹکل تعلقہ کے بینگرے میں ہفتہ کی صبح پیش آئی۔

پتہ  چلا ہے کہ صبح جب  اس کی ساس  پھول بیچنے بازار گئی ہوئی  تھی  اور شوہر بھی اپنے کام سے گھر سے باہر تھا تو کسی کی غیر موجودگی میں  شیلا نے خودکشی کرلی۔

بتایا گیا ہے کہ اس کی  شادی ہوئے صرف ڈیڑھ سال کا عرصہ گذرا تھا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

کاروار : رکن اسمبلی ستیش سئیل کو ملی ہائی کورٹ سے راحت - نچلی عدالت کی سزا معطل - جیل سے رہائی کا راستہ ہوا صاف 

کانگریس پارٹی کے انکولہ - کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل کو اس وقت بڑی راحت ملی جب بیلے کیری سے لاپتہ میگنیز معاملے میں نچلی خصوصی عدالت کی ذریعہ سنائی گئی سزا کو کرناٹکا ہائی کورٹ کی ایک بینچ نے معطل کر دیا اور اسی کے ساتھ ستیش سئیل اور دیگر افراد کی ضمانت بھی منظور کر دی ۔

بھٹکل - ہوناور اسمبلی حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر منکال وئیدیا کا اعلان

بھٹکل - ہوناور حلقے کے رکن اسمبلی اور وزیر منکال وئیدیا نے ماروکیری میں عوامی رابطے کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب میں رکن اسمبلی بنا تھا تو میں نے اپنے حلقے کے لئے 1500 کروڑ روپے فنڈ فراہم کیا تھا ۔ اب جبکہ میں وزیر بنا ہوں تو اپنے حلقے کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے فنڈ لانے کی کوشش ...

بھٹکل میں ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ؛ ہنگامہ آرائی کے دوران اے سی کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل میں گذشتہ چھ ماہ سے ریت کی سپلائی بند ہونے کے خلاف مختلف تعمیراتی اداروں کے ذمہ داران اور تعمیراتی  کاموں کے مزدوروں نے آج بدھ کو بھٹکل میں زبردست احتجاج کیا اور ریت سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

کاروار: اُترکنڑا ضلع انتظامیہ نے کسانوں کے لئے کیا چاول خریداری رجسٹریشن مراکز کا آغاز

موجودہ مانسون سیزن کے دوران، ضلع ڈپٹی کمشنر کے. لکشمی پریا نے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے کسانوں سے چاول کی خریداری کے لئے کم از کم معاون قیمت (ایم ایس پی) اسکیم کے تحت رجسٹریشن مراکز قائم کریں۔