20 لاکھ خوش نصیب،سعادت حج سے مشرف

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2024, 10:47 AM | خلیجی خبریں |

مکہ مکرمہ ، 16/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی)  دنیا بھر سے آئے مسلمانوں نے ہفتہ کے دن یہاں تپتی دھوپ میں وقوفِ عرفہ کیا۔ جبل ِعرفات کو جبل ِ رحمت بھی کہا جاتا ہے۔ وقوف ِ عرفہ‘ حج کا رُکن ِ اعظم ہوتا ہے جس کے ساتھ ہی حج کی تکمیل ہوجاتی ہے۔ یہ عازمین کے لئے نہایت یادگار ہوتا ہے۔ وہ اللہ سے گڑگڑاکر رحم کی‘ خوشحالی اور اچھی صحت کی دعائیں مانگتے ہیں۔

 جبل ِ عرفات مکہ مکرمہ سے جانب ِ جنوب مشرق تقریباً 20 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ لاکھوں عازمین طلوع ِ آفتاب سے قبل ہی میدان ِ عرفات کے لئے نکل چکے تھے۔ 1435 سال قبل پیغمبر اسلام ؐ نے یہاں آخری خطبہ دیا تھا ۔

جسے خطبہ حجتہ الوداع کہا جاتا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں میں مساوات اور اتحاد پر زور دیا تھا۔ اسپینی عازم علی عثمان نے جبل ِ رحمت سے اترتے ہوئے کہا کہ یہ مقام بفضل ِ ربی اچھی توانائی بخشتا ہے۔ میں یہاں آیا اس کے لئے میں اللہ کا شکرگزار ہوں۔ یہ میرا پہلا حج ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی مجھے یہاں آنا نصیب ہوگا۔

 سعودی حکام کو توقع ہے کہ جاریہ سال حجاج کی تعداد 20لاکھ سے زائد ہوگی یعنی یہ کورونا وباء سے پہلے کی تعداد کے برابر ہوجائے گی۔ جاریہ سال کا حج غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے پس منظر میں ہوا۔ اس جنگ نے مشرق ِ وسطیٰ کو علاقائی جنگ کے دہانہ پر لادیا ہے۔

ایک طرف اسرائیل اور اس کے حلیف ہیں اور دوسری جانب ایران نواز لڑاکا گروپس اور دیگر ہیں۔ غزہ کے فلسطینی اس سال حج کے لئے نہیں آسکے کیونکہ مئی میں رفح کراسنگ بند ہوگئی تھی۔

 گرمی کی شدت کے باعث جبل ِ عرفات میں بیشتر حاجی چھتریاں تھامے ہوئے تھے جبکہ بعض کو درختوں اور عمارتوں کے سائے میں دیکھا گیا۔ کولنگ اسٹیشنس سے پانی کا چھڑکاؤ ہورہا تھا۔ حجاج جبل ِ عرفات سے چند کیلو میٹر دور مزدلفہ جاکر کنکریاں اکٹھا کریں گے جسے وہ منیٰ واپس آکر شیطان کو مارنے میں استعمال کریں گے۔

 کئی حجاج پیدل جائیں گے اور بعض دیگر بسوں کا استعمال کریں گے۔ وہ 3 دن کے لئے منیٰ واپس آئیں گے۔ اس دوران عیدالاضحی اور قربانی ہوگی۔ بعدازاں وہ وداعی طواف کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

 بیشتر حجاج مکہ مکرمہ سے مدینہ جائیں گے جو تقریباً 340کیلو میٹر دور واقع ہے۔ وہ وہاں روضہ رسول ؐ پر سلام عرض کریں گے۔وہ مسجد نبویؐ میں عبادت کریں گے۔ سال 2015 میں مچی بھگدڑ میں ہزاروں حجاج روندے گئے تھے۔

سعودی حکام نے اموات کی حقیقی تعداد کبھی بھی نہیں بتائی۔ حالیہ عرصہ میں سعودی حکام نے ہلاکت خیز حادثات کی روک تھام کے لئے قابل ِ لحاظ کوششیں کی ہیں۔ اس نے شہر مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ میں ہزاروں سیکوریٹی ملازمین تعینات کئے ہیں۔ اس نے تیز رفتار ریل رابطہ کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری

 خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے 66 ممالک کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے حصے کے طور پر  1446ھ کے دوران ان عازمین کی چار گروپوں میں میزبانی کی جائے گی جس پر عمل درآمد اور نگرانی ...

کرناٹک حکومت نے مینگلور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تھمبے محی الدین کو طبی تعلیم اور شعبہ صحت میں شاندار خدمات پر نوازا راجیہ اُ تسوا ایوارڈ

مینگلور تعلقہ کے تھمبے سے تعلق رکھنے والے معروف صنعت کار اور طبی خدمات کے ماہر ڈاکٹر تھمبے محی  الدین کو حکومت کرناٹک نے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ریاستی راجیہ اُ تسوا ایوارڈ 2024 سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتے ...

دبئی: 29 دسمبر سے شروع ہونے والے بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے ٹیموں کے رجسٹریشن کاعمل آج سے شروع

بھٹکل پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ کا 11واں ایڈیشن 29 دسمبر 2024 کو شروع ہوکر 26 جنوری 2025 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر اختتام پذیر ہوگا۔ ٹیموں کے رجسٹریشن کا عمل آج، 2 نومبر سے شروع ہوچکا ہے جو 10 نومبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 سنسنی خیز میچس ہوں گے، جو صرف ...

دُبئی اور امارات کے رہائیشوں کے لئے خوش خبری: تُھمبے گروپ کا عجمان کے الجُرف میں نئے کلینک کا افتتاح، جمعہ کو مفت خدمات کا اعلان

تُھمبے گروپ کے ہیلتھ کیئر ڈویژن نے متحدہ عرب امارات میں اپنی فیملی کلینکس کی نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے عجمان کے علاقے الجُرف میں ایک نئے کلینک کا افتتاح کیا ہے اور جمعہ کو  مفت طبی خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  تُھمبے گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  اس کلینک کا مقصد ...