گجرات پل حادثہ کے بعد کارروائی کا سلسلہ جاری، موربی بلدیاتی ادارے کے سی ای او معطل
موربی،5؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے محکمہ شہری ترقی نے موربی پل حادثہ میں 51 بچوں سمیت 141 افراد کی موت کے بعد موربی بلدیاتی ادارے کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر سندیپ سنگھ جالا کو معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ شہری ترقی کے ذرائع کے مطابق جالا راجکوٹ میں علاقائی شہر کمشنر کے دفتر میں تعینات ہیں اور انہیں اعلیٰ عہدیداران یا حکومت کی اجازت کے بغیر شہر نہیں چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آئی اے این ایس کے سیکریٹری، شہری ترقی، علاقائی کمشنر، میونسپل کارپوریشنز، موربی ضلع کلکٹر سے تصدیق کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
تفتیشی افسر، پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایس اے جالا نے موربی میونسپل کارپوریشن اور اوریوا گروپ کی اجنتا مینوفیکچرنگ کمپنی کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تعلق سے جالا سے تقریباً دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران اوریوا کےک دفتر سے دستاویزات جمع کئے، جس میں انہیں 2007 کے معاہدے کے دستاویزات بھی ملے ہیں۔