محمد سراج نے جمعہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ذمہ داریاں سنبھالیں

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2024, 11:54 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

حیدرآباد، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نامور تیز گیندباز محمد سراج نے جمعہ کے روز تلنگانہ پولیس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا عہدہ سنبھال لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، تلنگانہ پولیس نے اس بارے میں اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی، جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔ محمد سراج نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کے بعد محمد سراج کو ملازمت دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سراج کو تلنگانہ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ سونپا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے عہدہ کی ذمہ داری 11 اکتوبر کو سنبھال بھی لی ہے۔ ویسے اس ذمہ داری کو سنبھالنے کے بعد ان کے کرکٹ کیریئر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سراج بلا رکاوٹ ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

محمد سراج کو ملازمت کے ساتھ ساتھ زمین دینے کا وعدہ بھی حکومت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انھیں حیدر آباد میں گھر بنانے کے لیے زمین بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی گھر کی تعمیر کا کام بھی شروع ہو جائے گا۔ چونکہ سراج ایک غریب کنبہ سے تعلق رکھتے تھے اور انتہائی جدوجہد کے بعد ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے، اس لیے اب انھیں محنت کا ثمرہ ملنا بھی شروع ہو چکا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی ٹیم کا اہم حصہ بن گئے ہیں اور کئی مرتبہ مشکل حالات میں ہندوستانی ٹیم کو اپنی کارکردگی سے کامیابی دلائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان بلیو لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش میں مبتلا ہے: وزارت خارجہ

مرکزی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان بلیو لائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہندوستان کو تشویش ہے۔ بلیو لائن ایک بین الاقوامی سرحد نہیں بلکہ 160 کلومیٹر طویل انخلاء کی حد ہے، جسے 2000 میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد طے کیا گیا ...

دہلی میں سردیوں کی شروعات، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم میں مزید تبدیلی کی توقع

  راجدھانی  دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کو موسم کی پہلی تبدیلی محسوس کی گئی، جب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ ...

ریلوے حادثات میں اضافہ: راہل گاندھی کی حکومت پر شدید تنقید، جوابدہی کا مطالبہ

ملک میں مسلسل پیش آنے والے ٹرین حادثات کے معاملے میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، اور سوال کیا کہ آخر کتنے خاندانوں کی ...

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ کئی اہم سیاسی شخصیات اور بی جے پی کے سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ حلف برداری کی تقریب 15 اکتوبر کو ہوگی، لیکن بی جے پی نے اب 17 اکتوبر کی تاریخ کو ...

ایئر انڈیا ایکسپریس کی تریچی ایرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ کی مہارت سے 140 جانیں بچ گئیں، طیارہ تین گھنٹے تک ہوا میں چکر لگاتا رہا

تمل ناڈو کے تریچی ایئرپورٹ پر جمعہ، 11 اکتوبر کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلائٹ نمبر آئی ایکس 613 نے شام 5:40 پر تریچی سے شارجہ کے لیے اڑان بھری، لیکن پرواز کے دوران پائلٹ نے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی محسوس کی۔ اس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ...

رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد نول ٹاٹا بن گئے ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیرمین

   نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جو رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد ان کے بھائی کے طور پر اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ ٹاٹا ٹرسٹ نے انہیں جانشین مقرر کیا تھا۔ جمعہ، 11 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد نئے جانشین کا انتخاب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نول ٹاٹا ...

دہلی میں سردیوں کی شروعات، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم میں مزید تبدیلی کی توقع

  راجدھانی  دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کو موسم کی پہلی تبدیلی محسوس کی گئی، جب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ ...

ریلوے حادثات میں اضافہ: راہل گاندھی کی حکومت پر شدید تنقید، جوابدہی کا مطالبہ

ملک میں مسلسل پیش آنے والے ٹرین حادثات کے معاملے میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، اور سوال کیا کہ آخر کتنے خاندانوں کی ...

بھٹکل میں ریت کی سپلائی بند؛  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن نے فوری مسئلہ حل نہ کرنے کی صورت میں  احتجاجی مظاہرا  کا دیا انتباہ

بھٹکل میں کافی ماہ  سے ریت کی سپلائی بند ہوجانے سے تعمیراتی کام  ٹھپ پڑگیا ہے، اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  بھٹکل  انجینئرس اینڈ  ارکیٹکس ایسوسی ایشن  نے دھمکی دی ہے کہ اگر تعمیراتی کام کے لئے ضروری ریت کی فراہمی میں ہو رہی رکاوٹ کو جلد ہی دور نہیں کیا گیا تو ...

کنداپور میں دو خواتین نے جیویلری شاپ کو لگایا چونا - نقلی سونا دے اڑا لے گئے 2.5 لاکھ روپے 

شہر کی ایک جیویلری شاپ میں گاہک طور پر آنے والی دو خواتین نے پرانا سونا دے کر سونے کے نئے زیورات  خریدنے کی خواہش ظاہر کی تو دکان کے مالک نے کسوٹی پر پرانے سونے کی  جانچ کی اور اسے اصلی سونا مانتے ہوئے ان خواتین کو 2.5 لاکھ مالیت کے اصلی سونے کے نئے زیورات دئے ۔