محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2024, 2:01 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیلگاوی، 6/ جولائی (ایس او نیوز ) محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔ 

جبکہ اس سے پہلے موصوف ضلع پنچایت اتر کنڑا کے چیف ایگزی کیٹیو افسر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ 2015 بیاچ کے آئی  اے ایس محمد روشن کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن کے والدین دونوں ڈاکٹر ہیں جبکہ بھائی اور بہن آئی اے ایس ہیں۔ الیکٹرانکس اور کمیونی کیشن میں بی ٹیک کامیاب روشن ایم بی اے فائنانس اور ایم اے پبلک پالیسی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ 

جبکہ آئی  اے ایس مکمل کرنے سے پہلے موصوف ایک کارپوریٹ کمپنی میں ملازمت سے اپنے کرئیر کا آغاز کرچکے تھے۔ تاہم اپنے نصب العین کو پانے کے لئے محمد روشن کو کم عمری میں بہت محنت کرنی پڑی۔ آئی اےایس  کامیاب ہوکر آض وہ ریاست کرناٹک کے ایک معروف آئی اے ایس افسر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعلیٰ سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منسوخی

کرناٹک میں بدھ کو میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (موڈا) کے الاٹمنٹ اسکینڈل میں ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب چیف منسٹر سدارامیا کی اہلیہ کی درخواست پر 14 متنازعہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سرکاری طور پر منسوخ کر دی گئی۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ موڈا نے اس الاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس ...

حکومت گرانے کے مبینہ بیان پر بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

کرناٹک کی سیاسی ہلچل میں ایک نیا موڑ بی جے پی ایم ایل اے بسن گوڑا آر پاٹل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی ماحول کو گرما رہی ہے، تو دوسری جانب بسن گوڑا کے مبینہ بیان نے مزید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ای ڈی کی کاروائی پر کانگریس نے بولا دھاوا؛ ڈرنے کی ضرورت نہیں، ثابت ہوں گے بے قصور

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ 'موڈا' معاملے میں ای ڈی نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس درج کر لیا ہے۔ کانگریس نے اس واقعے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ ای ڈی کا استعمال کرکے کانگریس کی کرناٹک حکومت کو کمزور کرنے ...

بیدر کی طالبہ نے اپنے نام کیا 'گولڈن گرل' کا خطاب؛ 16 گولڈ میڈلس کے ساتھ شاندار کامیابی 

شمالی کرناٹکا کے باگلکوٹ میں واقع باغبانی یونیورسٹی (ہورٹیکلچر) کے 13 سالانہ اجلاس کے دوران جملہ  21 طالبات کو گولڈ میڈلس سے نوازا گیا ۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ امولیہ نامی طالبہ نے بیک وقت 16 گولڈ میڈلس حاصل کرتے ہوئے عوامی حلقوں میں 'گولڈن گرل' کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کو گھیرنے کی تیاری میں تیزی؛ اب مرکزی ایجنسی ای ڈی اتری میدان میں

کرناٹک میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین کے الاٹمنٹ کے معاملے میں وزیراعلیٰ سدارمیا کے خلاف دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوک آیوکت کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر ای ڈی کے بنگلور زونل آفس نے "انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹ" (ای سی آئی آر، جو ایف آئی آر کے مساوی ہے) ...

ٹمکور میں نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کرکے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے اسٹوڈینٹس کی تہنیت؛ضلع سول جج نورالنساء نے اخلاقیات پر مبنی تعلیم پر دیا زور

شہر کے کرسٹل پیلس میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام فاؤنڈیشن و اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تہنیتی تقریب کے دوران نیٹ امتحانات میں رینک حاصل کر کے مفت میڈیکل سیٹ پانے والے شہر کے 13 طلبہ و طالبات کی اُن کے والدین کے ساتھ عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شریک ضلع لیگل ...

سرفراز خان کا کمال: ایرانی کپ میں ڈبل سنچری بنا کر ممبئی کے پہلے کھلاڑی بن گئے!

ہندوستان کے ہونہار نوجوان بلے باز سرفراز خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں میدان پر اترنے کا موقع بھلے ہی نہیں مل پایا، لیکن ایرانی کپ میں انھوں نے اپنی کارکردگی سے ایک بار پھر سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ایرانی کپ 2024 کا میچ رنجی چمپئن ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان ...

بریلی میں پٹاخہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ: 5 افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دبے، ریسکیو آپریشن جاری

اتر پردیش میں غیر قانونی پٹاخہ فیکٹریوں میں دھماکوں اور ہلاکتوں کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس بار بریلی ضلع میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری، جو ایک رہائشی مکان میں چل رہی تھی، شدید دھماکہ کا شکار ہو گئی۔ اس واقعہ میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثہ بدھ کی رات پیش ...