مودی جی نے تالی-تھالی کی نوٹنکی کے بعد ’چیتوں‘ کو نام دینے کے لیے شروع کیا مقابلہ، شرینواس بی وی نے کیا دلچسپ ٹوئٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2022, 11:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پہلے مدھیہ پردیش کے کونو زولوجیکل گارڈن میں نامیبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو چھوڑنے اور اب چیتوں کے نام کا مشورہ دینے کے لیے ایک مقابلے کے اعلان پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے طنز کسا ہے۔ شرینواس نے آٹھوں چیتوں کو خود سے نیا نام دیا ہے جو مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ انھوں نے چیتوں کو نیا نام دیتے ہوئے ان کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’سنا ہے تالی، تھالی، دیا جلانے کی زبردست نوٹنکی کے بعد وزیر اعظم نے اپنے محبوب ’چیتوں‘ کا نام رکھنے کے لیے مقابلہ شروع کیا ہے۔ میرے حساب سے مودی جی کے دل کے قریب ان چیتوں کے لیے یہ نام درست رہیں گے۔‘‘

شرینواس بی وی نے اس ٹوئٹ کے ساتھ جو تصویر شیئر کی ہے اس میں آٹھ چیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر میں سبھی چیتوں کے نام لکھے گئے ہیں۔ پہلے چیتے کا نام بے روزگاری، دوسرے کا مہنگائی، تیسرے کا غریبی، چوتھے کا بھکمری، پانچویں کا سمپردائیکتا (فرقہ پرستی)، چھٹے کا نفرت، ساتویں کا ہنسا (تشدد)، اور آٹھویں کا دمن (استحصال‘ لکھا ہے۔ اس تصویر کے سب سے اوپر لکھا گیا ہے ’’مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے 8 چیتوں کا نوالہ ہندوستان کی عوام بن رہی ہے۔‘‘

ظاہر ہے کہ یہ وہ سلگتے ہوئے ایشوز ہیں جن سے آج پورا ملک متاثر ہے۔ لاکھوں نوجوان بے روزگار ہیں۔ مہنگائی اور غریبی کی زد میں ملک کے کروڑوں لوگ ہیں، جو حکومت سے مدد کا انتظار کر رہے ہیں، لیکن انھیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ غریب عوام بھکمری کے شکار ہیں۔ ان پریشانیوں کے درمیان حکومت پر فرقہ پرستی پر مبنی ایجنڈوں کو فروغ دینے کے الزام لگ رہے ہیں۔ ملک میں فرقہ پرستی نے عوام کے درمیان اس طرح کی نفرت کا بیج بویا ہے کہ عوام اس سے باہر نہیں نکل پا رہی ہے۔ الزام ہے کہ ان سب کے درمیان مرکز کی مودی حکومت، سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن سمیت ان سبھی لوگوں کا استحصال کر رہی ہے جو اس کی خامیوں کو ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام میں پی ایم مودی نے نامیبیا سے ہندوستان لائے گئے چیتوں کے نام سے متعلق مشورہ دینے پر مبنی ایک مقابلہ کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ میں آپ سب کو کچھ کام سونپ رہا ہوں، اس کے لیے ’مائی گورنمنٹ‘ کے پلیٹ فارم پر ایک مقابلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں لوگوں سے میں کچھ چیزیں شیئر کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا تھا کہ چیتوں کو لے کر جو ہم مہم چلا رہے ہیں، آخر اس مہم کا نام کیا ہونا چاہیے۔ کیا ہم ان سبھی چیتوں کے نام کے بارے میں بھی سوچ سکتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کو کس نام سے بلایا جائے؟ شرینواس بی وی نے اسی پر طنز کسا ہے اور ملک کے سلگتے ہوئے ایشوز کو اٹھاتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...