ہندوستان :غربت میں کمی سے متعلق حکومت کے دعوے اور حقیقت میں زمین آسمان کا فرق

Source: S.O. News Service | Published on 20th July 2024, 12:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی) رپورٹر کلیکٹیوکے پارلیمانی ریکارڈ کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں حکومت کو کم از کم چھ بار خط افلاس سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن حکومت نے اس سوال کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا،رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۶ء کی ماہر معاشیات اروند پناگریہ کی سربراہی میں بننے والی ٹاسک فورس کی سفارش کے باوجود حکومت نے خط افلاس کا تعین نہیں کیا۔نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت گزشتہ دس سال سے غربت میں خاطر خواہ کمی کادعویٰ کر رہی ہے، حالانکہ کئی ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ کووڈ کے بعد اقتصادی ترقی ایک مخصوص شکل میں ہوئی ہے جس میں امیروں کو فائدہ ہوا لیکن غریب اور زیادہ غریب ہوگیا۔اپنے اس دعویٰ کے ثبوت کے طور پر سرکاری خط افلاس ہے ، جس میں ماہانہ اخراجات کو غریبی کے معیار کے طور پر پیش کیا گیا۔ٹاسک فورس کی تشکیل کا مقصد غربت کی پیمائش کرنا اور نئی خط افلاس متعین کرنا تھا، لیکن حکومت نے ماہرین کے مزید جائزے کا حوالہ دے کر اس کی سفارشات پر عمل در آمد نہیں کیا۔

کووڈ کے دوران حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا تھااس وقت حکومت نےنیتی آیوگ کی اس پرانی اور غیر مصدقہ رپورٹ کا حوالہ دیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غربت میں کمی آئی ہے۔یہ دلیل اس حقیقت سے متصادم ہے کہ غربت میں اضافہ کے باوجود فیکس آمدنی میں اضافہ ہو سکتاہے۔پارلیمانی کمیٹی کی تنقید اور بار بار کی یقین دہانی کے باوجود کے ٹاسک فورس کی سفارشات زیر غور ہیں حکومت نے ۲۰۲۱ء میں غربت کی پیمائش کے متعلق دس یقین دہانیوں کو ترک کرنے کا اعلان کر دیا۔نیتی آیوگ جو غربت کی واضح حد مقرر کئے بغیر غربت کے مختلف پہلووں کی پیمائش کرتا ہے، حکومت نے اسے ایک متبادل کے طور پر استعمال کیا، حالانکہ یہ غربت کا ایک واضح پیمانہ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت کا غریبی کم ہونے کا دعویٰ کسی ٹھوس بنیاد پر نہیں ہے،لہٰذا ہندوستان کے غریب سرکاری معیار کے مطابق مردم شماری سے محروم ہیں۔ خط افلاس کی واضح حد کے تعین کے بغیر حکومت کے دعووں اور غریب آبادی کو پیش آنے والی حقیقت میں واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں راشن کارڈ تقسیم میں بے قاعدگیاں، تحقیقات کا مطالبہ، قصورواروں پر مقدمہ درج کرنے کی اپیل

 دہلی کے سابق وزیر برائے خوراک و شہری ترسیل، ہارون یوسف نے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر عام آدمی پارٹی کی حکومت کی جانب سے 14.64 لاکھ درخواست دہندگان کو راشن کارڈ نہ دینے کی وجوہات کی تحقیقات کرائیں، نہ کہ صرف 90,000 افراد کے معاملے کی اور اس بے ضابطگی میں ملوث وزراء، ...

سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا، 1966 سے پہلے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ

سپریم کورٹ آف انڈیا نے جمعرات کے روز ایک تاریخی فیصلے میں شہریت قانون 1955 کی دفعہ ’6A‘ کو آئینی قرار دیا ہے۔ یہ دفعہ آسام میں یکم جنوری 1966 سے پہلے آنے والے مہاجرین کو ہندوستانی شہریت دینے کی اجازت دیتی ہے۔ پانچ رکنی بینچ، جس کی سربراہی چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کر رہے ...

موسم کی کروٹ: دن میں گرمی، رات میں سردی، بہار کے 12 اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

بہار میں مانسون کی وداعی کے بعد موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ رات کو ٹھنڈ بڑھ رہی ہے اور دن میں دھوپ کھل رہی ہے۔ ریاست میں پُوروا اور پچھوا ہوا کی سمت مسلسل تبدیل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم میں تھوڑی تبدیلی آئے گی، ہوا دھیمی چلے گی اور سمت بھی بدلے گی۔ ...

کیا ہریانہ کی 20 اسمبلی سیٹوں پر پھر سے کرایا جائے گا انتخاب؟ سپریم کورٹ میں عرضی داخل

ہریانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور 17 اکتوبر کو بی جے پی لیڈر نائب سنگھ سینی وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف بھی لینے والے ہیں۔ اس درمیان 20 اسمبلی سیٹوں کو لے کر تذبذب والی حالت برقرار ہے۔ ایک طرف کانگریس نے الیکشن کمیشن سے تحریری شکایت کی ہے جس میں 20 اسمبلی سیٹوں پر ...

دہلی: بی جے پی کے اعلانات سے ظاہر ہو گیا کہ اس کے پاس دہلی کی ترقی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں: دیویندر یادو

دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج بی جے پی کے ذریعہ دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر کیے گئے کچھ اعلانات پر شدید حملہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے بی جے پی نے کیجریوال کی ’مفت کی ریوڑیاں‘ بانٹنے والی سیاست کو بنیاد بنا کر آج جو اعلان ...

جموں و کشمیر میں تشکیل ’انڈیا اتحاد‘ کی حکومت انصاف، امیدوں اور برکت والی ہوگی: راہل گاندھی

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے آج جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ کی اس حلف برداری تقریب کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ ’’انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس‘ (انڈیا) کی یہ ...