جھارکھنڈ میں امتحانات کی شفافیت کے لیے 21 اور 22 ستمبر کو انٹرنیٹ بند رکھنے کا حکومتی فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 7:26 PM | ملکی خبریں |

رانچی، 21/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جھارکھنڈ میں 21 اور 22 ستمبر کو صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ اس پابندی میں تمام موبائل سروس فراہم کرنے والوں کے انٹرنیٹ، ڈیٹا، اور وائی فائی خدمات شامل ہیں۔ یہ حکم گزشتہ جمعہ کی شام محکمہ داخلہ، جیل، اور آفات انتظامیہ کی چیف سکریٹری وندنا دادیل نے جاری کیا۔ جھارکھنڈ کی ہیمنت سورین حکومت کا یہ فیصلہ ریاست میں جے ایس ایس سی کے مشترکہ گریجویشن سطح کے امتحان (سی جی ایل 2023) کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ طریقے سے منعقد کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

حکم نامہ میں ہے کہ جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن (جے ایس ایس سی) کے توسط سے ریاستی حکومت کے محکموں میں مختلف خالی عہدوں کے لیے سی جی ایل امتحان-2023 ہفتہ اور اتوار کو ریاست کے 24 اضلاع کے مختلف امتحان مراکز پر منعقد کی جا رہی ہے۔ امتحان کے لیے کُل 823 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار امیدوار اس میں شامل ہوں گے۔

جھارکھنڈ حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ مثالوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ کچھ غلط لوگوں نے انٹرنیٹؕ، وائی فائی کنکٹیویٹی پر منحصر مختلف موبائل ایپلی کیشن جیسے فیس بُک، وہاٹس ایپ، ایکس، ٹیلی گرام اور یو ٹیوب کا استعمال کرکے غیر مناسب طریقہ کا سہارا لیا۔ اب حکومت امتحان کے عمل کو لے کر لوگوں کے ذہن میں شک و شبہ پیدا کرنے والی سرگرمیوں کو نہیں ہونے دینا چاہتی ہے۔

ہیمنت سورین نے بھی وارننگ دی ہے کہ ان امتحانات میں کسی نے غلط کرنے کی کوشش کی تو اسے پوری سختی سے نپٹا جائے گا۔ کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ امتحان کے عمل کو متاثر کرنے میں کسی نظام، ادارہ یا شخص کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی تو حکومت کے ذریعہ لائے گئے قانون کے تحت سخت سزا کے لیے کارروائی کی جائے گی۔

غور طلب رہے کہ 21 اور 22 ستمبر کو ہونے جا رہی جے ایس ایس سی کے امتحان کو لے کر حکومت کو خدشہ ہے کہ سماج دشمن عناصر یا منظم گروپ سوشل میڈیا سے افواہ پھیلا کر امتحان کے عمل کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر سکتے ہیں۔ اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد منہدم کرنے کے فیصلہ پرروک؛ مسلم فریق نے لی راحت کی سانس

 شملہ میں ٹی سی پی کے پرنسپل سکریٹری کی عدالت نے ہماچل پردیش کے منڈی میں مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کرنے سے متعلق میونسپل کارپوریشن کورٹ کے 13 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ مسجد کی غیر قانونی تعمیر کو اگلے حکم تک گرایا نہیں جائے گا۔

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...