موب لنچنگ واقعات کو روکنے کیلئے ممتا بنرجی نے سخت ہدایات جاری کی

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2024, 1:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کلکتہ، 3/ جولائی (ایس او نیوز /ایجنسی)  وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے موب لنچنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ میں پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات کو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ پولیس کی آنکھیں کھلی رہنی چاہیے۔ پولیس کی گشت میں اضافہ کیا جانا چاہی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے ریاست میں سرعام لنچنگ کے حالیہ واقعات پر انٹیلی جنس کی ناکامی پر بھی سوال اٹھایا۔ منگل کی میٹنگ میں اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر سمیت سینئر پولیس انتظامیہ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے پولیس کو چوکسی بڑھانے کا مشورہ دیا۔ آج کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا کہ شکایت ملنے کے بعد بھی پولیس کیوں بیٹھی رہے گی؟

اس کے علاوہ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کمشنروں نے ریاست میں موب لنچنگ کو روکنے کے لیے کئی ہدایات جاری کیں۔

 1) مختلف آڈیو اور سوشل میڈیا کے ذریعے عام لوگوں کو آگاہ کیا جائے۔

2) جعلی خبروں اور افواہوں پر نظر رکھی جائیں۔ ایسی جعلی خبریں اور افواہیں پھیلانے والی سوشل سائٹس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

3) حساس علاقوں کی نگرانی کی جائے۔ ان علاقوں میں چوکسی کی جائے جہاں اس سے قبل اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال میں ایک اور مسلم نوجوان ہجومی تشدد کا شکار

مغربی بنگال میں میں ایک بار پھر چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کے ساتھ ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔یہ واقعہ ہوڑہ ضلع کے بانکڑہ میں پیش آیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے بعد ہوڑہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر اہلیہ سنیتا نے اٹھایا سوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں سنیتا کیجریوال دعویٰ کر رہی ہیں کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کو ای ڈی نے ہراساں کیا، اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے اروند کیجریوال کے خلاف جھوٹا بیان ...

نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے پر جئے رام رمیش کا رد عمل، وزیر اعظم اور وزیر تعلیم کو غیر حساس قرار دیا

  کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی ہونے کی خبر پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم لایکس پر لکھا، ’’پورا نیٹ-یوجی کا معاملہ ہر دن بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم اس ...

بی جے پی ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی کھائے گی شکست، احمد آباد میں راہل گاندھی کا دعویٰ

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی آج گجرات دورہ پر ہیں۔ احمد آباد میں انھوں نے آج کانگریس کارکنان سے ملاقات کی اور پھر پارٹی کارکنان کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی پر بھی شدید حملے کیے۔

پیپر لیک تنازعہ کے درمیان نیٹ-یوجی کونسلنگ ملتوی، جلد ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

  نیٹ کا امتحان شروع سے ہی تنازعات میں گھرا ہوا ہے اور بڑی تعداد میں ٹاپرز اور گریس مارکس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ این ٹی اے نے 23 جون کو گریس مارکس حاصل کرنے والے طلبا کا دوبارہ امتحان لیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ-یوجی کونسلنگ جو آج یعنی 6 جولائی کو شروع ہونے جا ...

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

محمد روشن بیلگاوی کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں جنہیں یہاں سے تبادلہ ہوئے نتیش پاٹل نے آج عہدے کا چارج دلایا۔ محمد روشن یہاں تبادلہ سے قبل ہیسکام ہبلی کے منیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے اپنے منصبی فرائض انجام دیتے ہو ئے کافی مشہور ہوئے تھے۔ 

مودی حکومت اگست تک گرجائےگی: لالو پرساد یادو

راشٹریہ جنتادل کے ۲۸؍ ویں یوم تاسیس کے موقع پر آرجےڈی کے قومی صدر اور سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں این ڈی اے حکومت اگست میں گر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بیساکھیوں پر چل رہی ہے، اسلئے زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

کیجریوال کی حمایت میں وکلاء کا چیف جسٹس کو خط

  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہ ملنے اور ان کے معاملے کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے ۱۵۷؍ معروف وکلاء نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) ڈی وائی چندرچڈ کو ایک میمورنڈم نما خط بھیجا ہے۔

اترپردیش : حج سے لوٹ رہے 5 افراد سڑک حادثے میں جاں بحق

اترپردیش کے رام پور میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مہلوکین میں حاجی اشرف (65)، ان کے تین بیٹے کھپے علی (42)، عارف علی (24) اور انتخاب علی (20 )، اور کار کا ڈرائیور احسن (32 )شامل ہیں۔ مہلوک حاجی اشرف کی اہلیہ اور ان کے چوتھے بیٹھے آصف علی شدید زخمی ہیں جنہیں فوری ...

مہاراشٹر: ’مڈ ڈے میل‘ کے پیکٹ میں مرا ہوا سانپ ملنے سے سبھی حیران، تحقیقات شروع

ایک بار پھر ’مڈ ڈے میل‘ کو لے کر فکر انگیز خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ضلع میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کے لیے تیار مڈ ڈے میل کے پیکٹ میں مبینہ طور پر ایک چھوٹا سانپ مرا ہوا برآمد ہوا۔ ریاستی آنگن واڑی ایمپلائی ...