وزیر ستیش جارکی ہولی نے دی ، ساحلی اور پہاڑی علاقوں میں ضروری فُٹ برج کی تعمیر کے لیے پروپوسل پیش کرنے کی ہدایت -

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th August 2023, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

سرسی 17/اگست (ایس او نیوز) تعمیرات  عامہ کے وزیر ستیش جارکی ہولی نے کہا کہ ساحلی، پہاڑی اورملناڈ وغیرہ کے دیہی علاقوں میں جہاں ضرورت ہے ا ُن علاقوں میں  فٹ بریج کی تعمیر کے لیے مناسب پروپوسل  پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے یہ بات اُس وقت کہی جب آتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک کی قیادت میں ایک وفد نے اُن سے ملاقات کی اور وزیر کے علم میں یہ بات لائی کہ  اُترکنڑا کے کئی ساحلی، پہاڑی اور ملناڈ کے دیہی علاقوں میں راستے اور فُٹ بریج نہ ہونے سے کئی دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اس لئے فُٹ بریج کی تعمیر کے لئے  فنڈس کی ضرورت ہے۔ وزیر ستیش جارکی ہولی نے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی پرنسپل سکریٹری پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ایک سرکلر جاری کیا ہے۔جس کے مطابق اس مسئلہ کی یکسوئی کے لئے مناسب کاروائی کی جائے گی۔

رویندرا نائک کی طرف سے پیش کئے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا تھا کہ پہاڑی علاقوں سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اُن دیہاتوں کے لوگ  بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، فُٹ بریج نہ ہونے کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں کوبالخصوص طلبہ کو اسکول اور کالج جانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

میمورنڈم میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے برسراقتدار آنے کے پس منظر میں حکومت نے ریاست کے دیہی  علاقوں میں ٥٠٠ فُٹ بریجوں کی منظوری کا  جو اعلان کیا تھا ، اُس میں سے ضلع اُترکنڑا کو خصوصی  گرانٹ دیا جانا چاہئے۔ چونکہ ضلع اُترکنڑا کے پہاڑی علاقوں میں آج بھی بنیادی سہولیات نہیں ہیں اور بارش کے موسم میں دیہاتیوں اور طلبہ  کی طرف سے جو عارضی راستے اور فُٹ بریج بنائے  جاتے ہیں، اُن پر سے چلنا خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

 رویندرا نائک کے وفد میں سینئر کارکن جی ایم شیٹی انکولہ، بالاچندرا شیٹی اچی وے، مہابلیشور نائک بیڈکنی، آتی کرم ہوراٹا سمیتی کے منڈگوڈ تعلقہ کے صدر شیوانند جوگی، سنیل نائک سمپکھنڈ، یلا پور صدر بھیمسی والمیکی، ناگراج مراٹھی، دنیش نائک بیڈکنی وغیرہ موجود تھے۔

خصوصی گرانٹ:
  وزیر ستیش جارکی ہولی نے وفد کو بتایا کہ وہ اُترکنڑا کے ساحلی، پہاڑی اور ملناڈ کے علاقوں میں جہاں دیہی عوام؛  بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اورراستے اور فُٹ  بریج ٹوٹنے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، اُن علاقوں میں فُٹ بریج کی تعمیر کے لئے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

قائد قوم و افتخار قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر مختلف ممالک اور شہروں میں تعزیتی اجلاس اور تعزیتی قرار دادیں

قائدِ  قوم و افتخارِ  قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل  الرحمان عرف سی اے خلیل صاحب جو جمعرات صبح دبئی میں انتقال کرگئے تھے، ان کے انتقال پر ساحل آن لائن کو مختلف ممالک اور شہروں کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں، اسپورٹس سینٹروں ، یہاں تک کہ بعض ان کے قریبی دوست احباب کی طرف سے  بھی ...

بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ  کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات

تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔