ساحلی کرناٹکا میں شاندار پیمانے پر منایا گیا جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم 

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2024, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 17 / ستمبر (ایس او نیوز) ہر سال کی طرح امسال بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر پیر 16 ستمبر کو ساحلی کرناٹکا بالخصوص ضلع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اُترکنڑا کے مختلف مقامات پر جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم روایتی شان و شوکت کے ساتھ  منایا گیا ۔ 
    
میلاد النبی کے جلوس میں دف بجاتے اور حمد و نعتیں گاتے ہوئے بچے ، نوجوان اور بوڑھے سبھی شریک رہے ۔ مدرسوں اور مساجد میں صبح کے وقت مولود کی خصوصی مجالس منعقد کی گئیں ۔ پرچم کشائی کی گئی ۔ دن اور رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات اور سیرت کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے جلسے منعقد کیے گئے ۔ جلوس میں شریک طلبہ میں مٹھائیاں  تقسیم کی گئی ۔ مدارس اور مساجد میں عام طعام کا انتظام کیا گیا ۔
    
موصولہ اطلاعات کے مطابق کئی مقامات پر مسلمانوں اور غیر مسلموں میں بھائی چارگی اور ہم آہنگی فروغ دینے کے مقصد سے پروگرام بھی  منعقد کیے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں 12 ربیع الاول کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا میلاد النبی ﷺ کا جلوس؛ نعت پاک اور نعرہ تکبیر کی گونج نے بھٹکل کی گلیوں کو کیا معطر

12 ربیع الاول کے موقع پر بھٹکل میں عید میلادالنبیﷺ کے جلوس کو ہر سال کی طرح اس بار بھی بھرپور تزک و احتشام کے ساتھ نکالا گیا۔ جلوس مختلف راستوں اور گلیوں سے گزرتا ہوا، نعت پاک اور "اللہ اکبر" کے نعروں کی صداؤں سے گونجتا رہا۔

منگلورو کے قریب بنٹوال میں اشتعال انگیز بیانات کے بعد کشیدگی

عید میلاد النبی کو لے کر  وشوا ہندو پریشد کے لیڈر شرن پمپ ویل  کی طرف سے اشتعال انگیز بیان کے بعد جب ر بنٹوال میونسپالٹی کے سابق چیرمین محمد شریف  نے اُنہیں اُسی  کے انداز میں جواب دینے کی  مبینہ   کوشش کے نتیجے میں آج  پیر صبح بنٹوال کے    بی سی روڈ علاقے میں ماحول کشیدہ ...

عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر بھٹکل میں قائم ہوئی تاریخی انسانی زنجیر؛ وزیر منکال وئیدیا نے کی جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کی اپیل

  بھٹکل تعلقہ میں عالمی یوم جمہوریہ کے موقع پر  شہر بھٹکل میں تاریخی انسانی زنجیر کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور زوردار بارش بھی اس زنجیر کو توڑنے میں ناکام نظر آئی۔ ہائی اسکول اور کالج اسٹوڈینٹس سمیت  ٹیچرس، لیکچررس، سرکاری ملازمین اور بعض اداروں کے ذمہ داران   نے   حکومت ...