مشرق وسطیٰ بحران کی لپیٹ میں: اقوام متحدہ کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st September 2024, 7:43 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ، 21/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)  اقوام متحدہ نے لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کشیدگی "خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا سکتی ہے۔" اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں فکر مند ہیں اور تمام فریقوں سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوجارچ نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری ٹاسک فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض ادا کر رہی ہے، دجارک نے کہا کہ ٹیمیں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا میں اقتصادی بحران اور حکومتی تبدیلی کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کا آغاز

سری لنکا میں ہفتہ کی صبح 7 بجے سے صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ دن ملک کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ 2022 کے اقتصادی بحران اور حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ پہلا عام انتخاب ہے۔ اس صدارتی انتخاب میں 38 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں اہم ترین مقابلہ موجودہ صدر ...

سری لنکا میں ڈینگی کا قہر: 2024 میں 38,000 کیسز، 17 اموات

سری لنکا میں 2024 کے دوران ڈینگی بخار کے 38,000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 17 افراد کی جانیں گئی ہیں۔ نیشنل ڈینگی کنٹرول یونٹ کے مطابق، یہ اعداد و شمار یکم جنوری سے 17 ستمبر 2024 تک کی مدت کے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اموات کی شرح 0.04 فیصد رہی ہے۔

لبنان میں پیجر کے بعد واکی ٹاکی پھٹ پڑے؛ جدید ٹیکنیک کے حملوں کے لئے اسرائیل پر الزام 14 جاں بحق، چارہزار زخمی، 400 سے زائد کی حالت نازک

لبنان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حزب اللہ کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، قریب چار ہزار زخمی ہوگئے جن میں چار سو سے زائد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ منگل کو پہلے پیجرس پھٹ پڑے تھے، بدھ کو واکی ٹاکی دھماکے سے پھٹنے شروع ہوگئے

طوفان یاگی: میانمار میں سیلاب سے 74 ہلاکتیں، 89 لاپتہ

 میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق، شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کی شام تک ہلاکتوں کی تعداد 74 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تلاش اور بچاؤ کا عمل جاری ہے اور اسی شام تک 89 افراد لاپتہ ہیں۔