مشرقی وسطیٰ کی بھڑکتی آگ جہنم کے دروازے کھول رہی ہے: اقوام متحدہ کے سربراہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2024, 11:52 AM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ ، 3/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور عدم استحکام عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ گوٹریس نے صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔

گوٹیریس نے کہا، "مشرق وسطی میں آگ تیزی سےبھڑک رہی ہے، میں نے سلامتی کونسل کو لبنان کی تباہ کن صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا تھا، جیسا کہ  میں  نے گزشتہ ہفتے کونسل کو بتایا کہ تھا   بلیو لائن میں برسوں سے تناؤ دیکھا جا رہا ہے لیکن اکتوبر کے بعد سے فائرنگ کا دائرہ، گہرائی اور شدت بڑھ گئی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ انہوں  نے پہلے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے ۔ گوٹیرس نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کی صورتحال میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اتنا ڈرامائی ہے کہ وہ حیران ہیں کہ اس کونسل کے ذریعہ قرارداد 1701 کے ساتھ قائم کردہ فریم ورک میں کیا بچا ہے۔

اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا، "جیسا کہ میں نے اپریل 2024 میں ایرانی حملے کے حوالے سے کہا تھا، اب میں وہی کہہ رہا ہوں۔ میں ایک بار پھر ایران کے اسرائیل پر بڑے میزائل حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ حملے ستم ظریفی کی بات ہے کہ فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے کچھ نہیں کرتے۔"

انہوں نے کہا کہ حماس کے ذریعہ  اسرائیل پر حملہ ہوئے تقریباً ایک سال گزر چکا ہے۔ اس کے بعد اسرائیل کے اقدامات سے غزہ میں فلسطینی عوام کو جو مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ تصور سے باہر ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حماس سے تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب 2 اکتوبر 2024کو اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کو نان گراٹا قرار دیتے ہوئے ان پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت نہیں کرسکتا وہ اسرائیل میں داخل ہونے کا حقدار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوٹیرس نے ابھی تک حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والی نسل کشی اور جنسی مظالم کی مذمت نہیں کی۔

ایک نظر اس پر بھی

لبنان: پیجر دھماکے کے بعد سیکیورٹی سخت، پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی عائد

17 ستمبر 2024 کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تقریباً 5000 پیجرز ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں 3000 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے جنگجو اور لبنان میں ایرانی سفیر بھی شامل ہیں۔ اس واقعے نے لبنان میں سیکیورٹی خدشات کو مزید ...

امریکہ میں شدید گرمی اور طوفانی حالات سے تباہی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

امریکہ کے جنوب مغربی علاقوں میں دیر سے آنے والی گرمی کی لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 110 ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچ گیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے لاس ویگاس، فینکس، لاس اینجلس، اور سان فرانسسکو جیسے بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے۔ ...

اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں 2 ہلاکتیں، 76 زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا کہ بیروت کے مضافاتی علاقے میں اسرائیل کے متعدد فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دیگر 76 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے علاقے میں شدید تشویش کا باعث بن رہے ہیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جاپان ایئرپورٹ پر 500 پاؤنڈ کا امریکی بم دھماکہ سے پھٹ گیا، 80 سے زائد پروازیں منسوخ

جاپان کے ایک ہوائی اڈے پر خوف و ہراس کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب ایک بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس دھماکے نے ایئرپورٹ کے ٹیکسی وے میں بڑا گڈھا بنا دیا، جس کی وجہ سے 80 سے زیادہ پروازیں منسوخ کرنی پڑیں۔ جاپانی حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی ...

ایران کا 90 فیصد میزائلوں کی کامیابی کا دعویٰ، اسرائیل کی جانب سے انتباہ

ایران نے اسرائیل کے خلاف ایک بڑا میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں ایک نئی جنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اسرائیل پر 181 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جن میں سے 90 فیصد نے اپنے ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کا دعویٰ ...