صرف ذات کا نام لینا جرم نہیں: کرناٹک ہائی کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 31st January 2023, 1:44 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) درج فہرست ذات و قبائل (انسداد مظالم) قانون 1989ء پر کرناٹک ہائی کورٹ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف ذات سے مخاطب کرنا جرم نہیں ہوگا جب تک کہ وہ اس ذات سے تعلق رکھنے والے شخص کی توہین کرنے کے ارادہ سے نہ ہو۔

مظالم قانون کی دفعات سے متعلق ایک ملزم کے خلاف مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ قاعدہ7 کے تحت کیس کی تحقیقات ایک ڈپٹی ایس پی کے درجہ کے حامل پولیس عہدیدار کو کرنی چاہیے نہ کہ سب انسپکٹر درجہ کے عہدیدار کو۔

بنگلورو دیہی ضلع کے بنڈیسنڈرا گاؤں کے ساکن وی شیلیش کمار کی دائر عرضی کو جزوی طور پر قبول کرتے ہوئے جسٹس ایم ناگاپرسنا نے کہا کہ درخواست گزار کو آئی پی سی کے تحت جرائم جیسے مار پیٹ، مجرمانہ دھمکی وغیرہ کے کیس میں مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا۔

کیس کرکٹ میچ  کے بعد دو ٹیموں کے درمیان ہوئے تنازعہ کا ہے۔ 14/ جون2020 کو اگلورو گاؤں کی جیہ اماں نے شکایت درج کرائی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اس کے بیٹے منوج کو اس کے دوست اور اس کے ساتھیوں نے جھگڑے کے بعد گالیاں دیں اور مارپیٹ کی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہاویری میں شدید بارش: بچہ نالے میں گر کر بہہ گیا؛ نعش برآمد؛ مسلسل بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

ضلع بھر میں رات سے جاری شدید بارش کے بعد جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 12 سالہ بچہ نالے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت نیویدن بسوراج گڈگری کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ حادثہ ہاویری ایس پی دفتر کے سامنے پیش آیا۔

بنگلورو: شدید بارش سے تباہی، شاپنگ مال زیر آب، ٹریکٹرس کے ذریعے پھنسے افراد کا ریسکیو

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ منگل کے روز شدید بارش کے بعد بدھ کو بھی کئی علاقوں میں تیز بارش سے تباہی کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ معمولات زندگی پوری طرح درہم برہم ہو چکا ہے اور کئی علاقے زیر آب ہو چکے ہیں۔ مشکل حالات کا ...

بنگلورو میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی؛ یلہنکا، ٹیک پارکس اور ریلوے خدمات بری طرح متاثر

بینگلورو میں پچھلے دو دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور عوام کے لئے مشکلات  کھڑی ہوگئی ہیں۔ تین سال پہلے یلہنکا کے سینٹرل ویہار اپارٹمنٹس میں آنے والی تباہ کن بارشوں کی ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

مسجد میں جئے شری رام کے نعرے لگانے سے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوتے، کرناٹک ہائی کورٹ کا تبصرہ

کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مسجد میں 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے سے کسی بھی برادری کے مذہبی جذبات کی توہین نہیں ہوئی ہے۔ اس بنیاد پر عدالت نے دو ملزمان،کیرتن کمار اور سچن کمار، کے خلاف چل رہے فوجداری کیس کو خارج کر دیا ہے۔ یہ معاملہ گزشتہ سال ستمبر میں کرناٹک ...

وقف ترمیمی بل پر گلبرگہ میں کامیاب سمینار ، ایڈوکیٹ جاگیردار اور دیگر سینئر قانون دانوں نے کا خطاب

معروف قانون داں ڈاکٹر مقصود افضل جاگیردار ایڈو کیٹ   کا کہنا ہے کہ موجودہ وقف جائیدادوں کو زمروں میں تقسیم کر کے بہت سارے تنازعات کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ1970میں وقف سروے کے دوران انعامی لینڈ، مشروط الخدمت، پٹہ لینڈ جیسے کئی زمینات کی زمرہ بندی نہیں کی گئی۔ جس کی ...