زرخرید میڈیا .... از: مولانا آفتاب اظہر صدیقی

Source: از: مولانا آفتاب اظہر صدیقی | By I.G. Bhatkali | Published on 16th November 2016, 5:13 PM | آپ کی آواز | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 آج کی صورت حال یہ ہے کہ بازار میں کچھ ہورہا ہے اور میڈیا کچھ اور دکھا رہا ہے، مظلوم کو ظالم، مقتول کو قاتل، محروم کو خوش بخت اور فقیر کو سرمایہ دار بنا کر پیش کرنا میڈیا کے لیے چٹکی کا کھیل ہوگیا ہے.

کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بنا کر دکھانا کوئی بھاری کام نہیں رہا، جس کا مکمل فائدہ الیکٹرانک میڈیا اٹھا رہا ہے، آج ٹیلیویژن پر نشر ہونے والے اکثر نیوز چینل فسطائی طاقتوں اور گھوٹالہ باز حکمرانوں کے زرخرید غلام ہیں، وہ نیوز اینکرز جن کا کام عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا، عام انسان کی پریشانیوں پر گفتگو کرنا اور کرپشن، فساد، غربت و حکمرانوں کی گندی سیاست پر سوال کھڑے کرنا تھا؛ آج وہ ملک کے مافیاؤں سے موٹی رقمیں وصول کرنے کے بعد سیاہ کو سفید کرکے دکھانے میں مصروف ہیں؛ یہ کوئی ذاتی قیاس آرائیاں نہیں ہیں؛ بلکہ ہر دماغ والا غور کر سکتا ہے اور اپنی منصف نگاہوں سے دیکھ کر نتیجہ نکال سکتا ہے کہ میڈیا کس قدر بکاؤ ہوچکا ہے.
تعجب تو یہ ہے کہ چند وہ چینل جنہیں فرقہ پرست اداروں اور بدکردار سیاست دانوں سے کچھ خاص فائدہ بھی نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ دوسرے چینلوں کی اندھی تقلید یا چند سکوں کی توقع میں وہی کاذبانہ اور منافقانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں.

در اصل ہمارے ملک ہندوستان میں سیدھے سادھے لوگوں کے ذہنوں کو مذہب یا ترقی کا جھانسا دے کر تشدد کا عادی بنا یا جارہا ہے، ان کی سوچ کا کارواں محبت کی راہ سے ہٹ کر نفرت کی پٹری پر چلنے لگا ہے، ان کو سچائی سے دور رکھا جارہا ہے اور جھوٹ کو اتنی بار دکھایا جارہا ہے کہ وہ  اسے سچ مان لیں.

بی.جے.پی کی حکومت بننے کے بعد اس جھوٹ کی دنیا کو کافی فروغ ملا ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ ایک بے قصور انسان کو گاؤں کے شر پسند افراد مل کر —صرف اس شبہ پر کہ اس کے گھر میں گائے کا گوشت ہے— قتل کر ڈالتے ہیں اور میڈیا اس مقتول اور اس کے اہل خانہ کو ہی مجرم بناکر پیش کرتا ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ انسان کی جانوں کے دشمنوں کو "جانور سیوک" کا نام دے کر سراہا جارہا ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ جے.این.یو کے بے قصور طلبہ پر— صرف اس لیے کہ انہوں نے ملک میں جاری عدم رواداری کے خلاف آواز اٹھائی— دیش دروہی کا الزام لگادیا جاتا ہے؟ آخر کس لیے فلمی اداکار عامر خان کے ایک چھوٹے سے جملے کو— جو حقیقت میں حکمرانوں کی کارکردگی سے بے اطمینانی کا اظہار تھا— بتنگڑ بنا کر اس کو ملک کا غدار تک کہہ دیا جاتا ہے؟ آخر کس لیے ملک میں غنڈہ راج کے خلاف آواز اٹھانے اور غریبوں و مظلوموں کے لیے لڑنے والے لوگوں کو مجرم بناکر کھڑا کردیا جاتا ہے؟ آخر کیا وجہ ہے کہ اس ملک میں حق کی آواز اٹھانے والوں کو میڈیا برداشت کرنے پر راضی نہیں؟ یہ سب دلائل و شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ملک کا اسّی فیصد میڈیا اور نوے فیصد نیوز اینکرز دل، دماغ اور زبان و قلم سمیت فروخت ہوچکے ہیں.

حال فی الحال کا منظرنامہ بھی عجیب تر ہے، ہزار پانچ سو کے نوٹ پر پابندی کے لیے مودی کے جاری کردہ فرمان کے بعد ملک کی پچاسی فیصد عوام طرح طرح کی پریشانیوں سے دوچار ہے، تجارت بند، دکانیں مقفل، کاروبار ٹھپ اور مزدور بے بس نظر آرہے ہیں، غریب کے گھر کھانے کو کچھ نہیں، میڈیم کلاس لوگوں کے پاس جو نقدی ہے وہ چلنے کے قابل نہیں، دکانداروں سے لے کر ٹھیکہ داروں تک سبھی پریشان ہیں؛ اور یہ سب کچھ لوگوں کی نگاہوں سے پوشیدہ نہیں ہے؛ لیکن آپ ٹی.وی پر کوئی سا نیوز چینل آن کیجیے تو آپ کو "جے جے مودی" "واہ واہ مودی" کے نعرے سنائی دیں گے، ایک طرف عوام مودی صاحب کو گالیوں سے نواز رہی ہے اور ایک طرف ان نیوز اینکرز کا کہنا ہے کہ ہر آدمی مودی کے اس اقدام کی تعریف کر رہا ہے، حقیقت میں لوگ پریشان حال ہیں اور میڈیا کے مطابق سب خوش حال نظر آرہے ہیں، ایک طرف ملک کے اکثر شہروں کے اے.ٹی ایم ٹھپ پڑے ہوئے ہیں اور ایک طرف میڈیا کا دعوٰی ہے کہ ہر آدمی روزانہ اے.ٹی ایم سے دوہزار نکال سکتا ہے، ایک طرف شہروں کے بینکوں میں رقم ختم ہے یا نا کے برابر ہے جس کی وجہ سے چار ہزار کے بجائے لوگوں کو صرف پانچ پانچ سو روپے دے کر ٹرخا دیا جارہا ہے اور نیوز چینلوں کی رپورٹ کے مطابق ریزرو بینک کے پاس بےشمار پیسہ اور نوٹ ہیں، ایک طرف عوام سرکار کے اس جلدبازی کے فیصلے سے پریشان ہے تو دوسری طرف الیکٹرانک میڈیا، نیوز اینکرز، فلمی اداکار، بزنس مین، مافیا گروپ اور گھوٹالہ باز کمپنیاں اس اعلان سے بہت خوش ہیں اور اپنی خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں، آخر کچھ تو دال میں کالا ہے!! یا پھر پوری دال ہی کالی ہے. دیش کی جنتا نے یہ پریشانی خود مول لی ہے، بی.جے.پی کے جھوٹے وعدوں کے سیلاب میں بہہ جانے والوں نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے جس کا احساس انہیں اب ہورہا ہے؛ لیکن حکومت کی گدی پر بیٹھنے والے الیکٹرانک میڈیا کو خرید کر عوام کے ذہنوں سے اس احساس کو ختم کر دینا چاہتے ہیں؛ لیکن ان کے اس منصوبے پر پانی پھیرنے کا کام بھی "سوشل میڈیا" اردو پرنٹ میڈیا اور چند غیر بکاؤ نیوز اینکرز کر رہے ہیں. ہمیں امید ہے کہ ہزار ہا چال بازیوں اور منصوبوں کے بعد بھی مکاروں کی مکاریاں اور لٹیروں کے اصلی چہرے سامنے آکر رہیں گے کیوں کہ جھوٹ کا میدان کتنا ہی وسیع ہوجائے جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے. اور تخت نشینوں کے لیے مثل مشہور ہے "ہر کمالے را زوالے"

نوٹ: اس کالم میں شائع مضامین، مضمون نگار کے اپنے خیالات ہیں، جس کا ادارئے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔۔

ایک نظر اس پر بھی

تبلیغی جماعت اور اس کے عالمی اثرات ..... از: ضیاء الرحمن رکن الدین ندوی (بھٹکلی)

​​​​​​​اسلام کا یہ اصول ہے کہ جہاں سے نیکی پھیلتی ہو اس کا ساتھ دیا جائے اور جہاں سے بدی کا راستہ پُھوٹ پڑتا ہو اس کو روکا جائے،قرآن مجید کا ارشاد ہے۔”تعاونوا علی البرّ والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان“

سماجی زندگی میں خاندانی نظام اور اس کے مسائل۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

 سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ کہتے ہیں، اسرۃ الانسان کا مطلب انسان کا خاندان ہوتا ہے جس میں والدین ، بیوی بچے اور دوسرے اقربا بھی شامل ہوتے ہیں، خاندان کا ہر فرد ایک ...

تحریک آزادی اور امارت شرعیہ۔۔۔۔۔۔از: مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

امارت شرعیہ کے اکابر نے غلام ہندوستان کو آزاد کرانے کے لئے جو جہد کی، وہ تاریخ کا روشن باب ہے،ترک موالات، خلافت تحریک اورانڈی پینڈینٹ پارٹی کا قیام تحریک آزادی کو ہی کمک پہونچانے کی ایک کوشش تھی، بانی امارت شرعیہ حضرت مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ(ولادت ...

بھٹکل: تعلیمی ادارہ انجمن کا کیسے ہوا آغاز ۔سوسال میں کیا رہیں ادارے کی حصولیابیاں ؟ وفات سے پہلےانجمن کے سابق نائب صدر نے کھولے کئی تاریخی راز۔ یہاں پڑھئے تفصیلات

بھٹکل کے قائد قوم  جناب  حسن شبر دامدا  جن کا گذشتہ روز انتقال ہوا تھا،   قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین ، قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل کے مختلف اداروں سے منسلک  تھے اور  اپنی پوری زندگی  قوم وملت کی خدمت میں صرف کی تھی۔بتاتے چلیں کہ  جنوری 2019 میں ...

تفریح طبع سامانی،ذہنی کوفت سے ماورائیت کا ایک سبب ہوا کرتی ہے ؛ استراحہ میں محمد طاہر رکن الدین کی شال پوشی.... آز: نقاش نائطی

تقریبا 3 دہائی سال قبل، سابک میں کام کرنے والے ایک سعودی وطنی سے، کچھ کام کے سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کے ایام تعطیل میں   اس سے رابطہ قائم کرنے کی تمام تر کوشش رائیگاں گئی تو، سنیچر کو اگلی ملاقات پر ہم نے اس سے شکوہ کیا تو اس وقت اسکا دیا ہوا جواب   آج بھی ہمارے کانوں میں ...

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

ایئر انڈیا کی پرواز میں جنسی زیادتی کا واقعہ، ایک شخص گرفتار

دہلی سے گوا جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک خاتون مسافر کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ دوران پرواز ایک مرد مسافر نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

دہلی کی آلودہ فضا سے عوام کی مشکلات میں اضافہ، سرکاری ملازمین کے لیے ’ورک فرام ہوم‘ کا اعلان

دہلی کی آلودہ فضاء شہریوں کی صحت پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہے، اور آلودگی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر دہلی حکومت نے سرکاری دفاتر کے 50 فیصد ملازمین کے لیے ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوامی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات ...

منی پور تشدد: کھرگے کا صدر مرمو کو خط، فوری مداخلت کو قرار دیا آئینی ضرورت

نی پور میں جاری تازہ تشدد پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو ایک خط ارسال کیا، جس میں فوری مداخلت کی اپیل کی گئی ہے۔ کھڑگے نے صدر سے درخواست کی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ ریاست کے عوام کو امن و سکون کے ساتھ ...

مہاراشٹر میں انتخابی تشدد پر سنجے راؤت برہم، حکومت کی کارکردگی پر سوالات

  شیوسینا یو بی ٹی کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں این سی پی-ایس پی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر حملے کو نظم و نسق کی ناکامی قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی صورتحال اتنی بدتر کبھی نہیں رہی۔ انتخابی عمل کے دوران اس قسم ...