بھٹکل گرام ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس یونین کی طرف سے دیا گیا میمورنڈم - تیکنیکی مسائل حل کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2024, 5:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل، 24 / ستمبر (ایس او نیوز) کرناٹکا راجیہ گرام آڈلت ادھیکاری سنگھا بھٹکل یونٹ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی حکومت کو میمورنڈم پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں درپیش تیکنیکی مسائل کو حل کیا جائے ۔ 

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریونینو ڈپارٹمنٹ میں سافٹ وئیرس اور ایپس پر کام کرنے کے لئے ضروری ساز و سامان فراہم نہ کیے بغیر افسران پر 17 سے زیادہ موبائل اور ویب سافٹ ویئرس کے ذریعے فرائض انجام دینے کا دباو ڈالا جا رہا ہے ۔ ان مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدام کیا جائے ۔

میمورنڈم میں بتایا گیا ہے کہ سافٹ ویئر اور ایپس کے استعمال کے لئے ضروری موبائل فونس، لیپ ٹاپس، اس کے لئے ضروری انٹرنیٹ کنکشن اور اسکینرس وغیرہ حکومت کی طرف سے فراہم نہیں کیے گئے ہیں ۔ اس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے کے لئے دباو بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹیو افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔  اسی پس منظر میں افسران پر جان لیوا حملے بھی ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ افسران کو ذہنی و جسمانی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ 

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ ان مشکلات کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹیو افسران کی یونین نے فیصلہ کیا ہے کہ موبائل، لیپ ٹاپس یا گوگل کروم بک، پرنٹر اور انٹرنیٹ جیسے مناسب اور ضروری آلات اور سہولتیں فراہم کیے جانے تک 22 ستمبر سے موبائل ایپس کے ذریعے کام  انجام نہیں دئے جائیں گے ۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے جن لوگوں کو ایپس کا کام نہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے وہ حکم واپس لیا جائے ۔ اس کے علاوہ افسران کے پروموشن، سفری بھتہ، عہدے کی ترقی جیسے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ 
    
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نئینا نے میمورنڈم قبول کیا ۔ چاند پاشا نے میمورنڈم پڑھ کر سنایا ۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران اور اراکین موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : یمونا نائک قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کے لئے شری رام سینا نے پولیس کو دیا میمورنڈم

شری رام سینا کی طرف سے بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر گوپی کرشنا کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سال 2010 میں مرڈیشور میں ہوئے یمونا نائک عصمت دری اور مرڈر کیس کی از سر نو تحقیقات شروع کی جائے ۔

بھٹکل میں وزیر منکال وئیدیا نے کہا : صفائی کرمچاری ہمارے دیش کے سپاہی ہیں

وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی بحری نقل و حمل منکال وئیدیا نے بھٹکل میں صفائی کرمچاری دن پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کی صفائی کے کام کو خدا کی خدمت سمجھ کر ادا کرنے اور عوام کی صحت کا تحفظ کرنے والے بلدیہ کے صفائی مزدور بھی ہمارے دیش کے سپاہی ہوتے ہیں ۔

بھٹکل : یمونا نائک قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کے لئے شری رام سینا نے پولیس کو دیا میمورنڈم

شری رام سینا کی طرف سے بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر گوپی کرشنا کو میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سال 2010 میں مرڈیشور میں ہوئے یمونا نائک عصمت دری اور مرڈر کیس کی از سر نو تحقیقات شروع کی جائے ۔

جاپان میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے، سونامی کی وارننگ جاری

 جاپان کی سرزمین ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھی۔ اس زلزلے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ سونامی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کے جنوب میں واقع دور دراز جزائر پر سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

تہواروں اور انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں

ریاستوں میں تہوار کے موسم اور اسمبلی انتخابات کے دوران پیاز کی بڑھتی قیمتوں نے لوگوں کے چہرے پر آنسو لانے شروع کر دیے ہیں۔ مہنگی پیاز نے حکومت کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس صورتحال میں مرکزی حکومت نے اپنے بفر سٹاک سے پیاز فروخت کر کے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں ...

ہریانہ میں کانگریس کی بھاری جیت یقینی، حالات ہمارے حق میں ہیں، اشوک گہلوت کا دعویٰ

راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ہریانہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں پارٹی کی یکطرفہ جیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ہریانہ اسمبلی انتخاب کے بارے میں پوچھے جانے پر گہلوت نے یہ بیان دیا۔ انھوں نے ...