تلخ تجربات کے بعد بی ایس پی کا کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ:مایاوتی کا اہم اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 12th October 2024, 11:37 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 12/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی) بی ایس پی کی کارکردگی میں مسلسل گرتے گراف سے تشویش زدہ مایاوتی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گی۔ یہ فیصلہ ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد کیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اعلان کیا کہ وہ اب بی جے پی، این ڈی اے، کانگریس اور انڈیا اتحاد سے فاصلہ برقرار رکھیں گی اور غیر ضروری مسائل میں نہیں الجھیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی طاقت میں کمی نے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے سبب وہ اب اپنی خودمختاری پر زیادہ توجہ دینا چاہتی ہیں۔

مایاوتی نے ’ایکس‘ پر یکے بعد دیگرے کئی پوسٹ ڈالے ہیں جس میں بتایا ہے کہ اتر پردیش سمیت دوسری ریاستوں کے انتخاب میں بھی بی ایس پی کا ووٹ اتحاد کی پارٹی کو ٹرانسفر ہو جانے، لیکن ان کا ووٹ بی ایس پی کو ٹرانسفر کرانے کی صلاحیت ان میں نہیں ہونے کے سبب امید کے مطابق نتیجے نہیں ملے۔ اس سے پارٹی کیڈر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور اس سے جو نقصان ہوا ہے، اس کا اب ازالہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ ہریانہ اسمبلی انتخاب میں مایاوتی کی قیادت والی بی ایس پی کا ابھے چوٹالہ کی پارٹی آئی این ایل ڈی کے ساتھ اتحاد تھا۔ ہریانہ کی 90 سیٹوں میں سے 37 سیٹوں پر بی ایس پی نے اپنے امیدوار اتارے تھے، جبکہ باقی پر آئی این ایل اڈی کے امیدواروں نے قسمت آزمائی کی تھی۔ آئی این ایل ڈی کسی طرح 2 سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، لیکن بی ایس پی کا ہاتھ خالی رہا۔ اس سے قبل پنجاب انتخاب میں بھی بی جے پی کو کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

انتخابات میں لگاتار مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر بی ایس پی ایک میٹنگ کی جس میں نتائج کا تجزیہ کیا گیا۔ اس میٹنگ کے بعد مایاوتی نے آئندہ انتخابات میں علاقائی پارٹیوں سے اتحاد نہ کرنے کا یہ اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی ایس پی الگ الگ پارٹیوں اور تنظیموں و ان کے مفاد پرست لیڈروں کو جوڑنے کے لیے نہیں بلکہ بہوجن سماج کے مختلف حصوں کو آپسی بھائی چارہ و تعاون کی طاقت پر منظم ہو کر سیاسی طاقت بنانے و ان کو حکمراں طبقہ بنانے کی ایک تحریک ہے۔ اس لیے اب اِدھر اُدھر دھیان بھٹکانا بہت زیادہ مضر ہے۔

اس کے ساتھ ہی اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اشاروں اشاروں میں کچھ علاقائی پارٹیوں کو ہدف بھی بنایا۔ انھوں نے بی ایس پی کو ملک کی واحد مقبول امبیڈکروادی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی اور اس کے وقار کے کارواں کو ہر طرح سے کمزور کرنے کی چوطرفہ کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسی حالت میں اپنی طاقت پر ہی خود کو مضبوط بنانے اور بہوجن سماج کو حکمراں طبقہ میں شامل کرنے کی کوشش پہلے کی طرح جاری رکھنا ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں سردیوں کی شروعات، درجہ حرارت میں نمایاں کمی، موسم میں مزید تبدیلی کی توقع

  راجدھانی  دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعہ کو موسم کی پہلی تبدیلی محسوس کی گئی، جب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کمی آئی۔ کچھ مقامات پر درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے گر گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو صبح اور شام کے اوقات میں سردی محسوس ہونے لگی۔ محکمہ ...

ریلوے حادثات میں اضافہ: راہل گاندھی کی حکومت پر شدید تنقید، جوابدہی کا مطالبہ

ملک میں مسلسل پیش آنے والے ٹرین حادثات کے معاملے میں لوک سبھا کے اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد حکومت کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، اور سوال کیا کہ آخر کتنے خاندانوں کی ...

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھائیں گے

نائب سنگھ سینی 17 اکتوبر کو ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ ساتھ کئی اہم سیاسی شخصیات اور بی جے پی کے سینئر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ حلف برداری کی تقریب 15 اکتوبر کو ہوگی، لیکن بی جے پی نے اب 17 اکتوبر کی تاریخ کو ...

ایئر انڈیا ایکسپریس کی تریچی ایرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ کی مہارت سے 140 جانیں بچ گئیں، طیارہ تین گھنٹے تک ہوا میں چکر لگاتا رہا

تمل ناڈو کے تریچی ایئرپورٹ پر جمعہ، 11 اکتوبر کو ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ فلائٹ نمبر آئی ایکس 613 نے شام 5:40 پر تریچی سے شارجہ کے لیے اڑان بھری، لیکن پرواز کے دوران پائلٹ نے طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی محسوس کی۔ اس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ...

رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد نول ٹاٹا بن گئے ٹاٹا ٹرسٹ کے نئے چیرمین

   نول ٹاٹا کو ٹاٹا ٹرسٹ کا نیا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، جو رتن ٹاٹا کی وفات کے بعد ان کے بھائی کے طور پر اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ ٹاٹا ٹرسٹ نے انہیں جانشین مقرر کیا تھا۔ جمعہ، 11 اکتوبر کو ممبئی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے بعد نئے جانشین کا انتخاب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں نول ٹاٹا ...

جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنا ہمارا اگلا چیلنج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اعلان

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات کا انعقاد اور اس میں کامیابی ہماری جدوجہد کی ابتدائی مراحل ہیں، اور مستقبل میں ہمیں کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کا سب سے بڑا چیلنج جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ...