انجمن پی یو کالج فور ویمن بھٹکل میں جشن میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر مولانا سمعان خلیفہ ندوی کا خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2024, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ، 19/ستمبر(موصولہ رپورٹ/ایس او نیوز )  17/ ستمبر2024بروز منگل انجمن پی یو کالج فار ویمن بھٹکل میں ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کے حوالے سے جشن میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر مختصر  نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا  جس میں شہر بھٹکل کے  معروف خطیب مولانا سمعان خلیفہ ندوی  نے طالبات سے پر جوش خطاب فرمایا۔

مولانا نے حضور اکرمﷺ  کی سیرت مبارک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ حضور ا کرم ﷺ گو اللہ تعالیٰ نے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے۔  رسول اکرم  ﷺسے محبت کے بغیر اللہ کی رضا اور اس کی خاص ہدایت حاصل نہیں ہوسکتی ، اور نہ ہی ایمان کامل ہو سکتا ہے۔ نبی کریم ﷺ اس دنیا کے کامل ومکمل انسان و افضل بشر تھے۔ اللہ نے حضرت محمدﷺ کو خاتم النبین  بنا کر رہتی دنیا تک کے انسانوں کے لئے مقتداء پیشوا اور اسوۂ حسنہ بنایا۔ آپ کی تعلیمات میں اخلاقی معاشرتی ، سیاسی ، سماجی ، ازدواجی ، خانگی، دنیوی و آخروی زندگی کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔

اس موقع پر پرنسپل، عملہ اور طالبات کی طرف سے  مولانا کے خطاب اور اُن کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا گیا۔  دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔

دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔