جموں و کشمیر: کشتواڑ کے گاؤں میں خوفناک آتشزدگی، 70 سے زیادہ مکانات تباہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2024, 8:51 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کشتواڑ،16/اکتوبر (ایس او نیوز/ایجنسی) جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں پیر کے روز ایک ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ ایک گھر سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیل کر آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی افراد کے مطابق فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی خدمات ہوائی راستے سے موقع پر پہنچیں اور بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا گیا، ورنہ یہ آگ مزید گھروں کو بھی جلا سکتی تھی۔

آتشزدگی کا یہ واقعہ کشتواڑ کے مالون گاؤں میں پیش آیا جہاں موٹر گاڑی چلنے لائق کوئی سڑک نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو جائے وقوع تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی اور آگ ایک گھر سے دوسرے گھر، دوسرے سے تیسرے گھر تک ہوتی ہوئی کم و بیش 6 درجن گھروں تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کی خبر ملنے پر سینئر افسران فوراً جائے حادثہ پر ضرور پہنچ گئے تھے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس آتشزدگی واقعہ میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔ راحت و بچاؤ کاری کا عمل منگل کی صبح تک جاری رہا۔

افسران کا کہنا ہے کہ مالون گاؤں میں پیر کی دوپہر تقریباً 3 بجے ایک گھر میں رکھے بھوسے نے آگ پکڑ لی تھی جو فوراً پورے گھر میں پھیل گئی۔ چونکہ بیشتر گھر لکڑیوں سے بنے تھے اس لیے آگ پھیلنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ لوگوں نے ان گھروں میں سردی کے پیش نظر مویشیوں کو کھلانے کے لیے بھوسا رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہی چلی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

بارہ بنکی: شرپسندوں کا مسجد پر حملہ، شکایت کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر عوام میں غم و غصہ

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سلوری گواسپور علاقہ میں ہندوتوا شرپسند عناصر نے مسلمانوں کے گھروں کی املاک کے ساتھ رضا مسجد کو بھی نشانہ بنایا۔ مقامی رپورٹس کے مطابق، ۱۳ اکتوبر کو دسہرہ تہوار کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران کچھ شرپسند افراد دانستہً مسجد کے قریب جمع ہوئے اور ...

بہرائچ فساد معاملے پر بی ایس پی ، کانگریس اورسماجوادی کی یوگی سرکار پر تنقید

بہرائچ میں جس طرح سے فساد برپا ہوا ہے، وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا پر پوری طرح سے عیاں ہوچکا ہے،اس کے باوجود یوگی حکومت فسادیوں پر قابو پانے کے بجائے مزاحمت اور دفاع کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں رکھا قدم، کانگریس نے وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے بنایا امیدوار

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ’انتخابی سیاست‘ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آج جیسے ہی کانگریس پارٹی نے کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے پیش نظر پرینکا گاندھی کا نام بطور امیدوار اعلان کیا، ویسے ہی ان سوالوں پر فل اسٹاپ لگ گیا کہ وہ ...

جنوبی ہندوستان کی چار ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وارننگ، تعلیمی ادارے بند، دفاتر میں گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جنوبی ہندوستان کی متعدد ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ دفاتر میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تمل ناڈو، کرناٹک، پڈوچیری اور ...

یوپی، بہار اور راجستھان سمیت 15 صوبوں کی 2 پارلیمانی اور 48 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 15 صوبوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور 2 پارلیمانی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

بابا صدیقی قتل کیس: پیپر اسپرے کا استعمال کرکے قتل کی سازش کا انکشاف!

ممبئی کے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے حوالے سے پولیس نے نئے چونکا دینے والے حقائق کا انکشاف کیا ہے۔ سنیچر کی رات بابا صدیقی کو ممبئی کے ایک علاقے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، اس سازش میں ملزمان نے مرچ اسپرے (پیپر اسپرے) استعمال کرنے کا منصوبہ ...

دہلی: لداخ کے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے سونم وانگچوک دوبارہ حراست میں

اتوار کو دہلی پولیس نے لداخ بھون کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے موسمیاتی کارکن سونم وانگچوک اور تقریباً 20 دیگر مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وانگچوک سمیت 20 سے 25 افراد کو حراست میں لے کر مندر مارگ تھانے منتقل کیا گیا۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ ...

گوری لنکیش قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا، ہندو تنظیموں نے پھولوں کے ساتھ کیا خیرمقدم

بنگلورو میں صحافی گوری لنکیش کے ملزمان کی رہائی کے بعد اُس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب ہندوتوا تنظیموں کی جانب سے  ان ملزمان کو پھول کی مالائیں پہنا کر اور شال اوڑھ کر تہنیت کرتے ہوئے استقبال کیا اور ان ملزمان کے لیے مذہبی رسومات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس دوران، کالیکا دیوی مندر ...

بہار: نالندہ میں تیز رفتار بائیک ٹکر کے نتیجے میں 4 نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی

بہار کے نالندہ میں ہفتہ کی رات ایک مہلک سڑک حادثہ پیش آیا۔ درگا پوجا کے موقع پر 6 بائک سوار میلے کی جانب نکلے تھے، لیکن آپس میں دونوں بائک کی شدید ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کی جانیں چلی گئیں۔ یہ واقعہ سرمیرا تھانہ کے بڑھیا موڑ کے قریب پیش آیا۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد ...

تمل ناڈو ٹرین حادثہ: کاوارائی پیٹائی اسٹیشن پر ٹریک کی بحالی کے بعد پہلی ٹرین کی آمد و رفت بحال

تمل ناڈو کے کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر مین لائن ٹریفک کو ریکارڈ وقت میں بحال کردیا گیا ہے اور اس سیکشن میں پہلی ٹرین بھی چلائی گئی۔ یاد رہے کہ میسور-دربھنگا باگمتی ایکسپریس اور ایک مال گاڑی کے درمیان جمعہ کی رات تصادم کے نتیجے میں یہ ریلوے روٹ متاثر ہوا تھا۔