بھٹکل 9 جون (ایس او نیوز) بھٹکل ۔ ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی منکال ویدیا کو اترا کنڑ کا ضلع انچارج منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ سدارامیا کے تحت کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ماہی گیری، بندرگاہ اور اندرون ملک ٹرانسپورٹ کے بھی وزیر ہیں۔
ضلع انچارج وزیر کے طور پر ان کی تقرری اترکنڑا ضلع میں وزارت کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔ کیونکہ اس سے قبل کانگریس کے دور حکومت اور جےڈی ایس کے زیر اقتدار حکومت کے موقعوں پر 15 سالوں سے زائد عرصہ تک ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیش پانڈے ہی ضلع کے انچارج وزیر مقرر ہوتے رہے ہیں، جس کو لے کر مقامی لوگوں کو اکثر شکایتیں رہی ہیں کہ ضلع انچارج اُنہیں بنانے کی وجہ سے ہی ضلع کی ترقی رُکی ہوئی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ منکال وئیدیا کو پورے اُترکنڑا کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد ضلع کی ترقی کے لئے موصوف کس طرح کی کوششیں کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ آئندہ سال ملک میں پارلیمانی انتخابات بھی ہونے ہیں اور ضلع میں کانگریس اُمیدوار کو جیت دلانے کی ذمہ داری بھی منکال وئیدیا کو نبھانی ہوگی۔
Bhatkal MLA Mankal Vaidya Appointed District Incharge Minister for Uttara Kannada