منی پور میں بدامنی جاری، جیریبام سے 3 لاشیں برآمد، انتہا پسندوں کے ہاتھوں 6 افراد کا اغوا

Source: S.O. News Service | Published on 16th November 2024, 4:55 PM | ملکی خبریں |

امپھال، 16/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)منی پور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور ایک سال سے زائد عرصے بعد بھی تشدد کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔ حالیہ واقعات میں، جیریبام کے علاقے سے جمعہ کو تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ منی پور-آسام سرحد کے قریب ان لاشوں میں دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق چند روز قبل ایک خاندان کے 6 افراد کو اغوا کیا گیا تھا، اور یہ لاشیں آسام سرحد کے قریب ایک ندی کے کنارے سے ملی ہیں۔ افسران کے مطابق اغوا کی واردات یہاں سے تقریباً 15 کلومیٹر دور پیش آئی تھی، تاہم لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ لاشیں اُنہی کی ہیں جن کا اغوا ہوا تھا یا پھر کسی اور کی۔ انہوں نے بتایا کہ اب لاشوں کا ڈی این اے ٹسٹ کرایا جائے گا۔ واضح ہو کہ منگل کو سیکوریٹی اہلکاروں نے جیریبام میں ہی ایک تصادم میں 10 انتہا پسندوں کو مار گرایا تھا۔ اس کے جواب میں انتہا پسندوں نے سی آر پی ایف پوسٹ پر حملہ کیا تھا، اسی گاؤں میں میتئی پریوار سے کم سے کم 6 لوگوں کا اغوا کرلیا گیا تھا جن میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل تھیں۔

افسروں کا کہنا ہے کہ اتنہا پسندوں نے ہی کنبہ کے لوگوں کا اغوا کرلیا تھا۔ جیریبام کے رہنے والے لیش رام ہیراجیت نے بتایا کہ میری اہلیہ، دو بچے، ساس، سالی اور اس کے بچوں کو گھر سے ہی اغوا کر لیا گیا۔ میں اس وقت گھر پر ہی موجود تھا۔ میں دہلی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے کنبہ کو بچایا جائے۔

وہیں دوسری طرف جیریبام میں سیکوریٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں مارے گئے لوگوں کی حمایت میں جمعہ کو چورا چاند پور ضلع میں سینکڑوں لوگوں نے سڑکوں پر اتر کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 'کوکی ویمن آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس' کے ذریعہ منعقد ریلی صبح قریب 11 بجے کوئٹے کھیل میدان میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کوکی طلبا تنظیم کے نائب صدر منلال گنگٹے نے تصادم واقعہ کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے لوگ آدیباسی رضاکار تھے جو اپنے گاؤں اور بے قصور لوگوں کی حفاظت کر رہے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی حکومت کی فضائی آلودگی کے خلاف کارروائی، 5 لاکھ گاڑیوں پر پابندی، خلاف ورزی پر 20 ہزار جرمانہ

تمام تدابیر کے باوجود دہلی اور نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر) میں فضائی آلودگی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے گریپ-3 کے تحت بی ایس-3 پیٹرول اور بی ایس-4 ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد ...

جھانسی میڈیکل کالج سانحہ: 10 نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت پر پرینکا گاندھی کا گہرے رنج کا اظہار

جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کے وارڈ میں جمعہ کی رات آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 10 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 16 دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی مجسٹریٹ اویناش کمار کے مطابق آگ کا سبب ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جو رات 10:45 پر پیش آیا۔ ...

جھانسی میڈیکل کالج میں آتشزدگی کا سانحہ، سنگین غفلت کے دو بڑے پہلو سامنے آگئے

اتر پردیش کے جھانسی میں میڈیکل کالج کے نیونیٹل انسٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو) میں لگنے والی آگ نے پورے ملک کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے میں 10 نومولود بچوں کی جان چلی گئی، جبکہ 16 دیگر بچے شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جھانسی: نومولود بچوں کی ہلاکتوں پر راہل گاندھی برہم، فوری حکومتی اقدامات کا مطالبہ

جھانسی کے میڈیکل کالج میں نومولود بچوں کی افسوسناک اموات نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے اور ...

کرناٹک میں 5 گیارنٹیوں کا نفاذ جاری، 56 ہزار کروڑ روپے کی رقم مختص

وزیر اعظم مودی اور بی جے پی لیڈروں کی جانب سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کے بارے میں ’فیک نریٹو‘ پھیلانے کے خلاف اب کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے دادر میں ریاستی کانگریس کے دفتر تلک بھون میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران وضاحت دی ...