دکشن کنڑا میں 'بندر بخار' کا خطرہ - بین الاقوامی مسافروں کی ہوگی طبی جانچ 

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2024, 12:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،  19 / ستمبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا کے محکمہ صحت عامہ نے کیرالہ میں 'بندر بخار' (منکی فیور) کے  علاوہ نیفا وائرس کی وجہ سے ہوئی دو اموات کو دیکھتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور پورے ضلع میں سخت نگرانی کے احکامات جاری کیے ہیں ۔
    
'بندر بخار' افریقی ممالک میں عام ہے ۔ اب اس مرض کے معاملے مقامی طور پر بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ اس خطرے کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں سے منگلورو شہر میں آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نپٹنے کے لئے خصوصی طور پر ایک ایمبولینس موقع پر تیار رہے گی ۔ بندر بخار کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے وینلاک ہاسپٹل میں اسپیشل وارڈ تیار بھی رکھا گیا ہے ۔ 
    
دکشن کنڑا کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تیمیّا نے بتایا کہ :" فی الحال ضلع کے اندر بندر بخار کا کوئی کیس موجود نہیں ہے ۔ اس ضمن میں ریاستی حکومت کی طرف سے بھی کوئی خصوصی ہدایت موصول نہیں ہوئی ہے ۔ اس کے باوجود بین الاقوامی ایئر پورٹ اور بندرگاہ پر اترنے والے مسافروں کی مسلسل جانچ کی جا رہی ہے ۔ احتیاطی طور پر وینلاک ہاسپٹل میں چھ بستروں کا ایک وارڈ مختص کیا گیا ہے ۔ اگلے اقدامات کے تعلق غور و خوض کرنے کے لئے جلد ہی میٹنگ منعقد کی جائے گی ۔"
    
ڈاکٹر تیمیّا نے مزید بتایا کہ :' اس وقت برسات میں جو کمی آئی ہے اس کی وجہ سے وائرل انفیکشنس میں اضافہ ہوا ہے ۔ ضلع کے کئی مقامات سے بخار، سردی، کھانسی، گلے میں درد جیسے علامات کے ساتھ ضلع مریضوں اور خاص کرکے بچوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے سامنے آ رہے ہیں ۔ منگلورو شہر میں دن کے وقت دھوپ رہتی ہے اور رات کے وقت برسات ہو رہی ہے ۔ اس سے صحت کا توازن بگڑ رہا ہے ۔ عوام کو امراض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے ۔' 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں شیرور کے پاس گنگاولی ندی سے مٹی نکالنے کے لئے لائی جا رہی ہے مشین بردار کشتی

انکولہ تعلقہ کے شیرور کے پاس جہاں پچھلے دو مہینے قبل پہاڑی چٹان کھسکنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا  اور ایک لاری ڈرائیور سمیت  دب کر لاپتہ ہوگئی تھی، آج تک اُس لاری اور ڈرائیور  کا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن اب  وہاں بہنے والی گنگاولی ندی کی صفائی کرنے اور مٹی کا ڈھیر ہٹانے کے ...

کنداپور میں بے قابو اسکول وین الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی - ڈرائیور شدید زخمی

نیشنل ہائی وے 66 پر تھوکٹو بس اسٹاپ کے قریب پیش آئے سڑک حادثے میں ایک تیز رفتار اسکول وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ہائی ماسٹ الیکٹرک پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف وین کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا تو دوسری طرف وین ڈرائیور کے سر میں شدید چوٹ آئی جسے علاج کے ...

بنٹوال : میلاد کے جلسے میں گئی خاتون کے گھر پر چوری - لٹیروں نے1.33 لاکھ روپے مالیت  کے زیور اور نقدی پر ہاتھ صاف کیا  

بنٹوال تعلقہ کے مونٹی مارو گاوں میں اسماء نامی خاتون کے لئے میلاد کے جلسے میں شرکت اس وقت مہنگی پڑی جب اس کے گھر میں گھس کر چوروں نے سونے کے زیورات سمیت نقدی پر ہاتھ صاف کر دیا ۔