منگلورو : پِک اَپ میں لے جا رہی الیمونیم پٹّیاں پھسل کر کار میں گھس گئیں - ڈرائیور بال بال بچ گیا 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2023, 12:10 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 23/ فروری (ایس او نیوز) ننتھور جنکشن کے پاس پیش آئے حادثہ میں ایک پِک اَپ میں لے جا رہی الیمونیم کی پٹیاں پھسل کر آگے جا رہی کار کی پچھلی ونڈ شیلڈ سے اندر گھس گئیں مگر خوش قسمتی سے ڈرائیور کی جان بال بال بچ گئی کیونکہ یہ پٹیاں ڈرائیور کی سیٹ کے اندر گھس کر پھنس گئیں ۔ 
    
بتایا جاتا ہے حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار اور الیمونیم کی پٹیوں سے لدا ہوا ٹرک ایک دوسرے کے پیچھے پمپ ویل کی طرف بڑھ رہے تھے ۔ جب ننتھور جنکشن کے قریب کار ڈرائیور نے اچانک گاڑی کو بریکس لگائے تو پیچھے چل رہے پک اپ میں سے باہر کی طرف نکلی ہوئی الیمونیم کی پٹیاں کار کے پچھلے شیشے اور کھڑکیوں سے اندر گھس گئیں اور کار کی سیٹوں میں پھنس گئیں ۔ 
    
حادثہ میں کار بری طرح تباہ ہوگئی ہے ۔ پک اپ ڈرائیور کے خلاف بے پروائی سے گاڑی چلانے کی شکایت پولیس کے پاس درج کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی - کمٹہ ہائی وےتین ماہ کے لئے بند - عوام  کو اختیار کرنا ہوگا متبادل راستہ

سرسی اور کمٹہ کے ساتھ گھاٹ علاقے کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766Eتوسیعی کام کے پیش نظر 2 دسمبر 2024 سے 25 فروری 2025 تک ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہے گا ۔ اس دوران ضلع انتظامیہ نے عوام کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

بھٹکل : بستی سے اُتّر کوپّا جانے کے لئے نیشنل ہائی وے پر انڈر پاس تعمیر کرنے کا مطالبہ ؛احتجاجیوں نے ہائی وے کام روک کر افسران کو لیا آڑے ہاتھ

تعلقہ کے  مرڈیشور  میں  بستی سے اُتّر کوپّا    کو جوڑنے والے روڈ پر آج بدھ صبح  اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب  نیشنل ہائی وے تعمیراتی کمپنی  "آئی آر بی"  کی جانب سے قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے مشینری لائی گئی، مگر  مقامی افراد کی بڑی تعداد نے موقع پر جمع ہو کر اس تعمیراتی کام ...