منگلورو : آن لائن فراڈ کا ایک اور معاملہ - 1.7 کروڑ روپے کا دھوکہ 

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2024, 2:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ، 23 / نومبر (ایس او نیوز) ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی اور سی بی آئی کے نام پر جھوٹے معاملوں میں ملوث ہونے اور گرفتار کیے جانے کی دھمکی دے کر آن لائن فراڈ کے ذریعے1.7 کروڑ روپے اینٹھنے کا تازہ  معاملہ سامنے آیا ہے ۔

فراڈ کا شکار ہوئے شخص کی طرف سے سی ای این پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت کے مطابق  11 نومبر کوٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی کا ایک آفیسر بتانے والے ایک شخص کا فون  موصول ہوا کہ اس کے ٹیلی فون نمبر سے غیر قانونی سرگرمیاں انجام دئے جانے کے سلسلے میں ایک شکایت ممبئی اندھیری ایسٹ کے پولیس  اسٹیشن میں درج ہوئی ہے ۔ اسے تنبیہ دی گئی کہ اگر اس نے فوری طور پر کچھ نہیں کیا چند گھنٹوں کے اندر اس کا فون کنکشن بند کر دیا جائے گا ۔
    
اس کے کچھ ہی دیر بعد پردیپ ساونت نامی ایک شخص کا فون آیا جس میں بتایا گیا کہ وہ نریش گویل نامی شخص کے ذریعے کیے گئے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہے ۔ ساونت نے بتایا کہ کینرا بینک اندھیری ممبئی میں اس کے نام پرایک نقلی بینک اکاونٹ کھولا گیا ہے اور اسے غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اگر اس نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے رقم نہیں دی تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا ۔
    
اس کے بعد وہاٹس ایپ ویڈیو کال موصول ہوا جس میں راہل کمار نے پولیس آفیسر کے روپ میں اور اکانکشا نے سی بی آئی آفیسر کے روپ میں اس سے بات کی اور کچھ دستاویزات دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس کے جرائم میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں ۔ 
    
شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ اس طرح 13 سے 19 نومبر کے عرصے میں فریب کاروں نے وقفے وقفے سے رقم ٹرانسفر کرنے کو کہا اور اس نے ان کی ہدایت عمل کرتے ہوئے 1.7 کروڑ روپے آر ٹی جی ایس کے ذریعے ادا کیے ۔ پھر اسے اپنے ساتھ ہوئی دھوکہ دہی کا یقین ہوگیا کہ تو اس نے پولیس سے رابطہ قائم کیا ۔
    
سی ای این پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور رقم کی منتقلی کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے ۔ اسی کے ساتھ  پولیس نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ اس طرح آنے والے فریب کاروں کے فون کا کالس اور ان کی دھمکیوں کا شکار نہ ہوں اور دھوکہ بازوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کرنے سے گریز کریں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل : ماہی گیروں کے لئے ریلیف فنڈ کی رقم بڑھا کر 10 لاکھ روپئے - 'مچھلی میلہ' پروگرام کی افتتاحی تقریب میں ڈی کے شیوکمار نے کیا ماہی گیروں کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان

عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس ...

بھٹکل کی معروف شخصیت ایس ایم سید خلیل دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

 بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان ...

بھٹکل سرکاری اسپتال میں 24 مارچ  کو منعقد ہوگا مفت میڈیکل کیمپ؛ مینگلور سے ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹرس بھی پیش کریں گے خدمات

تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔

دبئی میں شام پانچ بجے پڑھی جائے گی مرحوم سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ

جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال کر جانے والے معروف سماجی شخصیت مرحوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن عرف سی اے خلیل صاحب کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے دبئی کے القصیص قبرستان (سوناپور) والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔ اس بات کی تصدیق بھٹکلی جماعت دبئی کے جنرل سکریٹری جناب جیلانی ...

بھٹکل: قوم و ملت کے عظیم رہنما جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن دبئی میں انتقال کرگئے

  قائد قوم و قائد ملت اور ساحل آن لائن سمیت کئی دیگر تعلیمی و سماجی اداروں سے منسلک جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن المعروف جناب سی اے خلیل  بھاو (86 سال) مختصر علالت کے بعد  ،  دبئی میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔