منگلورو: کلّاپو کی گلوبل مارکیٹ میں لگی آگ - 20 دکانیں جل کر خاک - کروڑوں روپوں کا نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2024, 12:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،10 / جون (ایس او نیوز)  الال پولیس اسٹیشن کی حدود میں آنے والے کلّاپو میں موجود گلوبل مارکیٹ میں ہولناک آگ لگی جس کے نتیجے میں 5 بڑی اور 20 چھوٹی دکانیں جل کر خاک ہوگئیں اور اس کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ 
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق گلوبل مارکیٹ کی بند دکانوں میں آگ لگنے کی بات صبح 2:30 معلوم ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے ایک دوسرے سے متصل دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فائر بریگیڈ نے بڑی چابکدستی سے آگ کو بروقت قابو میں کر لیا جس کی وجہ سے آس پاس موجود دیگر 60 دکانوں تک یہ آگ پھیل نہیں پائی ۔
    
اس بھیانک آگ کی وجہ سے جن دکانداروں کو بڑا نقصان ہوا ہے ان میں ایس این فروٹس کے مالک نوید جنہیں ایک کروڑ روپے، کے ایف کے دکان کے مالک سہیل 40 لاکھ روپے، کے کے فروٹس کے مالک عبداللطیف 70 لاکھ روپے، انڈین کے مالک عبداللطیف 60 لاکھ روپوں کے علاوہ 15 سے 20 لاکھ روپوں کا نقصان ہونے والوں میں ذوالفقار، ناصر، عبدالسلام وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ امیر، امتیاز اور گنیش وغیرہ کی چھوٹی دکانیں بھی جل کر پوری طرح  برباد ہوگئی ہیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...