منگلورو میں معمر جوڑے کے گھر پر ڈاکہ - قیمتی اشیاء کے علاوہ کار بھی لوٹی گئی 

Source: S.O. News Service | Published on 9th July 2024, 8:13 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،  9 / جولائی (ایس او نیوز) سٹی پولیس کمشنریٹ کے حدود میں ایک اور ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ایک معمر جوڑے کے گھر میں گھس کر لوٹ مار مچانے کے بعد لٹیرے باہر موجود کار بھی زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ، جسے بعد میں مولکی سے بازیافت کیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ چار افراد پر مشتمل گینگ نے علی الصبح ساڑھے تین بجے کے قریب معمر جوڑے کے گھر پر دھاوا بولا ۔ اس جوڑے کے بچے بیرون ملک میں مقیم ہیں اور گھر میں صرف میاں بیوی رہتے ہیں ۔ لٹیروں نے ہتھیاروں کی زد پر گھر میں لوٹ مار مچائی اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد عمر رسیدہ مرد پر حملہ کرکے اس سے کار کی چابیاں چھین لیں اور اسی کار میں اڈپی کی طرف فرار ہوگئے ۔  لوٹے گئے گھر سے تعلق رکھنے والے بعض ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی انجام دینے والی گینگ میں چار افراد تھے اور وہ سب ہندی اور کنڑا زبان بول رہے تھے ۔ 
    
پولیس نے لوٹی گئی کار کو ہیجماڈی ٹول پلازہ سے ذرا دور پارک کی گئی حالت میں بازیافت کر لیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کیمرے کی زد میں آنے سے بچنے کے لئے لٹیروں نے کار کو ٹول گیٹ سے دوری پر چھوڑ دیا ہوگا ۔  کار کے اندر ایک موبائل فون پڑا ہوا ملا ہے ۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ لٹیروں میں سے کسی ایک کا ہو سکتاہے اور شائد بھاگنے کی عجلت میں لٹیروں کے پاس سے وہاں گرا ہوگا ۔ 
    
اُوروا پولیس نے ڈکیتی کی زد میں آنے والے گھر پہنچ معائنہ کیا اور معاملہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز شروع کر دی ہے ۔ گھر سے چرائی گئی کار مولکی سے بازیافت ہونے کے بعد اسے بھی تفتیشی نقطہ نگاہ سے اپنے قبضے میں لیا ہے ۔ جائے واردات کے اطراف سے سی سی ٹی وی کیمروں کا فوٹیج حاصل کیا جا رہا ہے ۔  گھر سے لوٹی گئی اشیاء کی کُل مالیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

میں آپ کی امید پر کھری اتروں، ایسی کوشش کروں گی، کانگریس میں شمولیت کے بعد عوام سے ونیش پھوگاٹ کا وعدہ

مشہور پہلوان ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت جی جان سے کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خاص طور سے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے انھوں نے کشتی میں اپنی پوری طاقت جھونک دی، اسی طرح عوام کی خدمت بھی دل و جان سے کریں گی۔ ونیش ...

بی جے پی میں استعفوں کا سلسلہ جاری، اب وزیر رنجیت چوٹالہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا کیا اعلان

  ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو اپنے لیڈران کی بغاوت کا سامنا ہے اور کئی اہم لیڈران کا دامن چھوڑ رہے ہیں۔ دراصل، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے امیدواروں کی ابتدائی فہرست میں 9 موجودہ ارکان اسمبلی کو شامل نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ سے پارٹی میں بے اطمینانی کی ...

ہریانہ میں : گئو رکھشک غنڈوں کے ذریعے موب لنچنگ کا معاملہ ؛ مقتول صابر ملک کی بیوی کو بنگال حکومت نے دی نوکری

  مغربی بنگال حکومت نے بدھ کے روز ریاست کے ایک تارکین وطن کارکن صابر ملک کی اہلیہ کو نوکری فراہم کی، جسے 27 اگست کو ہریانہ میں گائے کا گوشت کھانے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ملک کی اہلیہ شکیلہ سردار کو تقرری نامہ سونپا، جو اپنی چار سالہ بیٹی ...

دہلی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات: بی جے پی نے 7 اور عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں کامیابی حاصل کی

  دہلی میں منگل  کو ہونے والے اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ دہلی کے 12 زونز میں سے بی جے پی نے 7 زونز میں کامیابی حاصل کی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 5 زونز میں فتح حاصل کی۔