منگلورو : پھالگنی ندی میں تیراکی کے دوران دو نوجوان ہوئے غرقاب
منگلورو ، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) مالاور پل کے قریب پھالگنی ندی میں تیراکی کے دوران غرقابی کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ ارون (19 سال) ، دیکشیت (20 سال) ، سمیت (20 سال) اور انیش (19 سال) نامی چار دوست ایک ساتھ تیرنے کی غرض سے ندی میں اترے ۔ بد قسمتی سے انیش اور سمیت پانی کے تیز بہاو میں اپنے توازن کھو بیٹھے اور غرقاب ہوگئے ۔
ندی میں غرق ہوئے نوجوانوں کے لئے پولیس اور فائر سروس کے عملے نے کل دیر رات تک تلاشی مہم چلائی ۔ معلوم ہوا ہے کہ انیش ایک سوڈا فیکٹری میں ملازم تھا اور سمیت کوٹارا کے ایک گیریج میں ملازمت کر رہا تھا ۔