منگلورو :17/ستمبر(ایس اؤ نیوز) کنکناڑی شہری پولس تھانہ حدود کے کلشیکھر نڈیل میدا فیاکٹری کے قریب 24اگست 2018 کی شام پیدل جارہی ایک خاتون کی بیاگ لوٹ کر فرار ہونے والے اور اے ٹی ایم چوری کے ملزم کو کنکناڑی پولس گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ملزم کی شناخت وام منجور منگلورو کے مکین عارف (24)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ملزم عارف کے خلاف منگلورو دیہی پولس تھانہ میں قتل کی کوشش اور ڈکیتی کے متعلق 3کیس درج ہیں،ملزم کے خلاف مختلف پولس تھانوں میں ڈکیتی اور چوری کو لے کر کل 6کیس درج ہیں۔ 21جون 2018کو پانے منگلورو سنڈیکیٹ بینک اے ٹی ایم چوری کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس سے قبل گرفتار شدہ ملزم اظہر الدین کے ساتھ ملزم عارف لاری بیاٹری کی چوری اور کانکریٹ لوہے کی سلاخیں چوری معاملات میں بھی شامل ہونے کی پولس ذرائع نے جانکاری دی ہے۔ ملزم عارف سے پولس نے ہونڈا اکٹیوا، دو ہیلمٹ ، 8مختلف کمپنیوں کے موبائیل سمیت کئی اشیاء ضبط کرلی گئی ہیں۔ جس کی کل مالیت 87،750روپئےبتائی گئی ہے۔ ملزم کو عدالت میں حاضر کیاگیا تو اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین کی بیاگ چوری میں ملزم عارف کے ساتھ ایک اور لڑکا بھی شامل ہے ۔محکمہ پولس کے افسران اور عملہ کارروائی میں شریک تھا۔