بھٹکل ریلوے پلیٹ فارم پر پیدل چلتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے شخص پٹری پر جا گرا؛ ہاتھ کٹ کر ہو گیا الگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th July 2024, 6:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 10/جولائی (ایس او نیوز)  ریلوے پلیٹ فارم پر  چلنے کے دوران اچانک  پیچھے سے ٹرین کی ہلکی ٹکر پر ریلوے پٹری پر گر کر ایک شخص کا ہاتھ کٹ ہوکر بدن سے جدا ہوگیا اور شخص بری طرح زخمی ہوگیا جس کی شناخت داسا اِیرا موگیر (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو بھٹکل تینگنگونڈی کا رہنے والا ہے۔ حادثے میں داسا کا ہاتھ کٹ کر بدن سے الگ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے سر کو بھی چوٹ لگی ہے ۔ اسے فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی  طبی امداد کے بعد مینگلور وینلاک اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ دوپہر قریب1:15 بجے  پلیٹ فارم نمبرون پر پیش آیا جب  داسا بینگلور سے مرڈیشور جانے والی ٹرین کی زد میں آگیا۔

واردات کو لے کر ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ داسا کے پاس ریلوے کا پلیٹ فارم ٹکٹ یا سفر کا کوئی ٹکٹ نہیں تھا،  حکام کے مطابق اُس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مگر واردات میں اُس کا ہاتھ کٹ ہوکر الگ جاگرا۔  داسا ٹرین کے اندر ریلوے ٹریک پر جاگرا تھا، مگر اُس کی جان بچ گئی۔ ریلوے حکام نے ہی اُسے  فوری طور پر ایمبولنس کی مدد سے بھٹکل سرکاری اسپتال شفٹ کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مینگلور وینلاک اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثے کے بعد   ٹرین کے نیچے پٹری پر پھنسے ہوئے داسا کی موبائل سے لی گئی وڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اس کا ہاتھ  پٹری کے باہر گراہوا دیکھا گیا ہے اور داسا کو ٹرین کےنیچے پٹری پر  پڑا ہوا دیکھا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پوری واردات  ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی  میں قید  ہوگئی ہے، مگر ریلوے حکام  نہ سی سی ٹی وی فوٹیج   دینے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی میڈیا والوں کو فوٹیج  دکھانے کے لئے تیار ہے۔ ریلوے  پروٹیکشن فورس  کے دفتر میں موجود انچارج اہلکار  کا کہنا ہے کہ اعلیٰ آفسر  کو ہی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے یا   دینے کا اختیار رہتا ہے اور فی الحال بھٹکل  آر پی ایف انسپکٹر چھٹی پر ہے۔

رپورٹ لکھے جانے تک اس  حادثہ کے تعلق سے بھٹکل پولس تھانہ میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں آج سے گنیش تہوار شروع؛ پانچ دن تک ہوگی تقریبات؛١٦ ستمبر کو نکالا جائے گا میلادالنبیﷺ کا جلوس؛ امن و امان کے ساتھ تہوار منانے کی انتظامیہ نے کی اپیل

بھٹکل  سمیت ملک بھر میں آج سنیچر سے گنیش تہوار منایا جارہا ہے جس کی مناسبت سے تمام سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی ہے، غیر مسلمانوں کا یہ تہوار بھٹکل میں پانچ دنوں تک جاری رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں یہ تہوار سات دن جبکہ مہاراشٹرا اور دیگر ریاستوں میں  ...

کیا بھٹکل پولیس اسٹیشن میں فرض شناس پولیس افسروں کے ساتھ ہو رہی ہے ناانصافی ؟

بھٹکل پولیس اسٹیشن میں ان دنوں چل رہی سیاسی دخل اندازی اور اس کی وجہ سے فرض شناس اور مخلصانہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے والے افسران کو نشانہ بنا کر ان کے ساتھ کیا جا رہا سلوک اس بات کا اشارہ کر رہا ہے کہ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

اُتر کنڑا ایس پی نارائین کی فرض شناسی غیر قانونی سرگرمیوں پر لگا رہی ہے روک

اُتر کنڑا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایم نارائین نے جس طرح فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے اندر خوف کی لہر دوڑنے لگی ہے جس سے اُمید بندھ گئی ہے کہ ضلع میں چل رہی ایسی غیر قانونی سرگرمیوں پر جلد ہی روک لگے گی ۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...