منگلورو میں سائبر کرائم پولس کی آڑ میں ایک شخص کو لگایا گیا 35 لاکھ روپے کا چونا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th September 2024, 2:36 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 29 / ستمبر (ایس او نیوز) سائبر کرائم کے سلسلے میں رات دن بیداری لانے کی کوشش کے باوجود روزانہ کوئی نہ کوئی اس جال میں پھنستا رہتا ہے ۔ سائبر فراڈ کی تازہ واردات منگلورو شہر میں پیش آئی ہے  جس میں ایک شخص نے 35 لاکھ روپے گنوائے ہیں ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  فریب کاروں نے کورئیر پارسل بھیجے جانے اور اس میں نشہ آور اشیاء ہونے کی وجہ سے ممبئی کرائم برانچ پولیس کے شکنجے میں پھنسنے کا خوف دلانے کا اپنا معروف طریقہ اپنایا ہے ۔       فراڈ کا شکار ہونے والے شخص کی طرف سے سائبر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق اسے کسی اجنبی نے کوریئر سینٹر کے عملے سے تعلق رکھنے والے کارتک شرما کے روپ میں فون کرکے بتایا کہ اس کے ذریعے ممبئی سے تائیوان کے لئے بھیجے گئے کوریئر پارسل میں منشیات پائی گئی ہیں اور وہ پارسل ممبئی کرائم برانچ پولیس کی تحویل میں ہے ۔ اس لئے سائبر پولیس افسر سے بات کرنے کے لئے اسے فون نمبر دیا گیا ۔

    اس نمبر پر فون کرنے پر پرانیش گپتا نامی شخص نے سائبر کرائم افسر کے روپ میں ویڈیو کال کے ذریعے اس سے بات کی اور بتایا کہ بین الاقوامی منشیات فروشی معاملے  میں تمہارا نام درج کیا گیا ہے ۔ اس لئے تمہیں گرفتار کیا جائے گا ۔ تمہیں اس معاملے سے خلاصی کے لئے رقم ادا کرنا ہوگا ۔ اس سے خوف زدہ ہو کر متاثرہ شخص نے  دھوکے باز ملزموں کو مرحلہ وار 35 لاکھ روپے  ادا کیے ۔ 

    پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔      

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ینگ اسٹار کے زیر اہتمام میڈیکل چیک اپ کیمپ؛ سرینواس اسپتال کے ماہرین کی مفت خدمات، پانچ سو سے زائد افراد نے کیا استفادہ

 مینگلور کے قریب سورتکل میں واقع سرینواس اسپتال کے تعاون سے بھٹکل محی الدین اسٹریٹ (مدینہ کالونی) کے نوجوانوں پر مشتمل ینگ اسٹار ویلفیئر آرگنائزیشن نے اتوار کو جامعہ آباد روڈ پر واقع آفرین ہال میں مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے اپنی صحت کی ...

عتیق الرحمن منیری اور شعور کولا دوبارہ مجلس ملیہ نوائط کالونی بھٹکل کے بالترتیب صدر اور جنرل سکریٹری منتخب

معروف بزنس مین اور کئی سماجی اداروں میں خدمات انجام دینے والے جناب عتیق الرحمن منیری دوبارہ بالاتفاق نوائط کالونی کی مجلس ملیہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، جبکہ جناب شعور کولا بھی دوبارہ جنرل سکریٹری کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔

بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی کے زیر اہتمام دو روزہ فری حجامہ کیمپ

بھٹکل میں مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی رحمہ اللہ کے زیراہتمام  دو روزہ فری  حجامہ کیمپ مورخہ 21 اور 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا جس میں  ڈاکٹر شفیق ڈی ایف کی  سربراہی میں پانچ ڈاکٹروں نے حجامہ کے فرائض انجام دئے۔

بھٹکل میں گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران نے مطالبات منوانے کے لئے  کیا احتجاجی مظاہرہ 

گرام ایڈمنسٹریٹیو افسران کی ریاستی تنظیم کی طرف سے 22 اگست کو چترادرگہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق اپنے مطالبات منوانے کے لئے بھٹکل تعلقہ یونٹ کے اراکین نے اپنے بازو پر سیاہ پٹی باندھتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا ۔