ہوناور کے گیرسوپّا ہائی وے پر بس نے اومنی وین کو ماری ٹکر؛ بھٹکل کے ایک شخص کی موت؛ بیوی زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2024, 8:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/جون (ایس او نیوز)  بس اور ماروتی اومنی کے درمیان ہوئی ٹکر میں اومنی پر سوار بھٹکل کے  ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کی بیوی زخمی ہوگئی جسے  ہوناور  اسپتال میں داخل  کیا گیا ہے۔ حادثہ بھٹکل سے قریب  50 کلو میٹر دور  پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیرسوپّا ہائی وے پر جمعہ شام قریب چار بجے پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت بھٹکل  مخدوم کالونی کے رہائشی سید عبدالواجد (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ حادثے میں اس کی بیوی گلشن آراء کو چوٹ آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے  قریب 28 دن پہلے بھٹکل لوٹنے والے عبدالواجد اگلے چند دنوں میں واپس دوبئی لوٹنے والے تھے، جس کے لئے وہ   اپنے بھائی بہنوں سے ملاقات کرنے  بیوی کو  ساتھ لے کر  اپنے  آبائی گاوں شرالکوپہ جارہے تھے، گیرسوپّا ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی پرائیویٹ  بس کے ساتھ ان کی اومنی کی ٹکر ہوگئی۔ ٹکر میں عبدالواجد اور اس کی اہلیہ دونوں زخمی ہوئے تھے، دونوں کو فوری طور پر ہوناور اسپتال لے جایا گیا، جہاں  عبدالواجد کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اُسے  اُڈپی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر شام قریب چھ بجے  اُڈپی اسپتال پہنچنے سے  پہلے ہی عبدالواجد نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔

رات قریب 8:45 بجے میت اُڈپی سے  بھٹکل پہنچی، بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو گھر لے جایا گیا۔   

ذرائع نے بتایا کہ مرحوم عبدالواجد کی تین لڑکوں سمیت چھ اولاد ہیں۔ زخمی اہلیہ کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کنداپور میں پیش آیا دردناک واقعہ - حادثاتی طور پر ماں باپ اور بچے کنویں میں گر گئے ۔ 2 بچوں کی موت

بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  

ہوناور نیشنل ہائی وے پر ایمبولینس الٹ گئی 

کمٹہ سے ایک فالج زدہ مریضہ اور اس کے رشتے داروں کو منگلورو لے جانے والی ایمبولینس  نیشنل ہائی وے 66 پر ہوسپٹن کراس کے قریب بے قابو ہو کر الٹ گئی مگر خوش قسمتی کسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ہائی ویز کے وزیر گڈکری نے کہا : خستہ حالت والی شاہراوں کا ٹول وصول نہیں ہونا چاہیے - کیا اتر کنڑا میں بند ہوگی ٹول وصولی ؟

مرکزی وزیر برائے ہائی ویز نتین گڈکری نے کہا ہے کہ اگر ہائی وے خستہ حالت میں یا پھر معیاری خدمات فراہم نہیں کی جا رہی ہوں تو پھر ہائی وے ایجنسیوں کو ٹول وصول نہیں کرنا چاہیے ۔