نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر احتجاجاً باہر آئیں ممتا بنرجی، بولنے سے روکے جانے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 27th July 2024, 5:31 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 27/جولائی (ایس اونیوز /ایجنسی)  ممتا بنرجی راجدھانی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کے اجلاس کو ادھورا چھوڑ کر باہر آ گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں بولنے سے روکا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بجٹ میں ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے اس اجلاس کا انڈیا بلاک کے تمام وزرائے اعلیٰ نے پہلے ہی بائیکاٹ کر دیا تھا، تاہم مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت کے لئے دہلی پہنچی تھیں۔

نیتی آیوگ کے اجلاس سے باہر آنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں صرف 5 منٹ بولنے کے بعد خاموش کر دیا گیا۔ اس سے ناراض ہو وہ درمیان میں ہی اجلاس چھوڑ کر باہر آ گئیں۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ اس اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کریں گی۔

ممتا بنرجی نے اجلاس سے باہر آنے کے بعد صحافیوں سے کہا، ’’میں میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے باہر آ گئی ہوں۔ چندربابو نائیڈ کو بولنے کے لئے 20 منٹ دئے گئے۔ آسام، گوا، چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ 10-12 منٹ تک بولے۔ لیکن مجھے صرف پانچ منٹ بولنے کے بعد ہی روک دیا گیا۔ یہ غیر منصفانہ ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے صرف میں یہاں نمائندگی کے لئے پہنچی اور میٹنگ میں اس لئے شرکت کی کہ شراکت پر مبنی وفاقی نظام کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ بجٹ میں بھی یہی کیا گیا، یہ سیاسی طور پر متعصبانہ بجٹ ہے۔ میں کہتی ہوں کہ آپ ریاستوں کے ساتھ تعصب کیوں کر رہے ہیں؟ نیتی آیوگ کے پاس کوئی اقتصادی طاقت نہیں ہے، تو یہ کام کس طرح کرے گا؟ یا تو اسے مضبوط بنائیں یا پھر پلاننگ کمیشن کو پھر سے بحال کیا جائے۔‘‘

اجلاس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو کہا تھا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے قائم کردہ نیتی آیوگ کو ختم کر کے پلاننگ کمیشن کو بحال کیا جانا چاہیے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی کو ’ٹکڑے-ٹکڑے پلیٹ فارم‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنی ریاست کو تقسیم نہیں ہونے دیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمل ناڈو سمیت 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے میٹنگ میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔ تمل ناڈو کے علاوہ تلنگانہ، کرناٹک، ہماچل پردیش، پنجاب، کیرالہ اور جھارکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے نیتی آیوگ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر خزانہ کا پیش کردہ بجٹ ریاستوں اور بی جے پی کا بائیکاٹ کرنے والے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائی لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ انڈیا اتحاد کو ووٹ دینے والوں سے انتقام لینے کے لئے تیار کیا ہے۔ اسٹالن نے الزام لگایا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت تمل ناڈو کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض منزلوں کو منہدم کردیا گیا؛ کیا ہے پورا معاملہ

بی جے پی کارکنوں اور بعض ہندو تنظیموں کے شدید احتجاج اور مسجد کو گرانے کی بڑھتی مانگ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وقف بورڈ نے ہماچل پردیش کی سنجولی مسجد کی بعض تعمیر شدہ منزلوں کو غیرقانونی قرار دیا ہے

کشن گنج میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کی کمیٹی تشکیل؛ شانِ رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کی جائے گی

معہد سنابل للبنات، تالباڑی چھترگاچھ میں بین المسالک علمائے کرام کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تحفظ ناموس رسالت و اوقاف کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میٹنگ میں علاقے کے معروف علمائے دیوبند، علمائے اہل حدیث اور علمائے بریلوی نے شرکت کی اور ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جس کا ...

جے پی سی میٹنگ میں وقف ترمیمی بل کو لے کر مسلم تنظیموں نے کی شدید مخالفت، اپوزیشن نے کیے تیز وتند سوالات؛ اے ایس آئی اہلکاروں پر جے پی سی کو گمراہ کرنے کا الزام ؛ مقدمہ درج کرنے کا انتباہ

وقف (ترمیمی) بل پر غور کرنے کے لیے تشکیل دی گئی جے پی سی کی چوتھی میٹنگ میں بھی زبردست ہنگامہ ہوا اور  اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان نے تیز و تند سوالات کرتے ہوئے   ں محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے دی گئی پیشکش کو غلط قرار دیتے ہوئے میٹنگ میں ہنگامہ  برپا کیا۔

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں سومناتھ ایکسپریس کے دو ڈبے پٹری سے اترگئے؛ رفتار دھیمی ہونے کی وجہ سے ٹل گیا بڑا حادثہ

مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ایک ریل حادثہ پیش آیا ہے جہاں سومناتھ ایکسپریس کے 2 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ سومناتھ ایکسپریس اندور سے جبل پور آ رہی تھی کہ اسی دوران یہ ریلوے اسٹیشن کے پاس 'ڈی ریل' ہو گئی۔ ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کے اسٹیشن پلیٹ فارم پہنچنے کی وجہ سے اس کی رفتار ...

بنگال اسمبلی میں منظور 'اپراجیتا' بل، پر بہت ساری خامیاں ہونے کا بنگال گورنر کا دعویٰ؛ غور کرنے صدرہند کو کیا گیا روانہ

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے اسمبلی سے منظور کردہ ’اپراجیتا بل‘ کو غور کے لیے صدر دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ چیف سکریٹری منوج پنت نے دن کے وقت گورنر سی وی آنند بوس کو بل کی تکنیکی رپورٹ پیش کی تھی، اسے پڑھنے کے بعد گورنر نے بل کو مرمو کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ اپراجیتا ...