پارلیمنٹ میں کسی کی ذات نہیں پوچھی جاتی، ملکارجن کھرگے نے انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st August 2024, 1:14 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، یکم اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) ہماچل پردیش کے ہمیر پور سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں گزشتہ روز ’ذات‘ سے متعلق ایسا قابل اعتراض بیان دیا جس نے ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈران نے لوک سبھا میں بھی اور سوشل میڈیا پر بھی انوراگ ٹھاکر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پھر جب پی ایم مودی نے انوراگ ٹھاکر کی تعریف کرتے ہوئے ان کی لوک سبھا تقریر پر مبنی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو اپوزیشن لیڈران کا غصہ مزید بڑھ گیا۔ اس معاملے میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ساتھ پی ایم مودی کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

آج جب ایک میڈیا اہلکار نے کھرگے سے یہ سوال کیا کہ ’کچھ وزراء پوچھ رہے ہیں کہ آپ تو پورے ملک سے ذات پوچھ رہے ہیں، اگر آپ سے ذات پوچھ لیا گیا تو کیا غلط ہوا؟‘ اس کے جواب میں کانگریس صدر نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں کسی کی ذات نہیں پوچھی جاتی۔ ایسا قصداً بے عزت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’وزیر اعظم کو بھی ایسی نازیبا باتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ انھیں پتہ ہونا چاہیے کہ کب اور کن باتوں کا دفاع کرنا ہے۔ میں ایسی نازیبا باتوں اور ان کی حمایت میں کیے گئے نریندر مودی کے ٹوئٹ (پوسٹ) کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘

دراصل 30 جولائی کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی غیر موجودگی میں ایوان کا انتظام دیکھ رہے اسپیکر جگدمبیکا پال نے جب تک یہ اعلان کیا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ راہل گاندھی کی ذات سے متعلق کیے گئے تبصرے کو پارلیمنٹ کی کارروائی کے ریکارڈ سے نکال دیا گیا ہے، تب تک وہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ اس پورے تنازعہ نے آگ تب پکڑ لی جب وزیر اعظم مودی نے اس بیان کو بغیر ایڈٹ کیے ہوئے پوسٹ کر دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ’’میرے نوجوان اور پُرجوش ساتھی انوراگ ٹھاکر کی یہ تقریر سننے لائق ہے۔ یہ دلیل اور طنز کے مرکب کے ساتھ ہی انڈی الائنس کی گندی سیاست کو ظاہر کرنے کی ایک شاندار مثال ہے۔‘‘ اس قدم نے اپوزیشن لیڈران، خصوصاً کانگریس لیڈران کو حیران کر دیا۔ یہی وجہ ہے کہ کانگریس رکن پارلیمنٹ چرنجیت سنگھ چنّی نے پی ایم مودی کے خلاف لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دے دیا ہے۔

کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر چرنجیت سنگھ چنّی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ ’’کل بی جے پی رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر نے اپنی تقریر میں بہت سارے قابل اعتراض الفاظ بولے۔ ان کی قابل اعتراض تقریر کو لوک سبھا اسپیکر نے ایکسپنج (حذف) کر دیا، ہٹا دیا۔ اسپیکر کے ذریعہ ایکسپنج کی گئی تقریر کا نشریہ نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن میں حیران ہوں کہ ملک کے وزیر اعظم نے تقریر کے اس حصے کو ٹوئٹ کر انوراگ ٹھاکر کو شاباشی دی ہے۔ اس لیے میں نے ’بریچ آف پریویلج موشن‘ (استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس) دیا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مہاراشٹر: امیر ترین امیدوار کی دولت میں پانچ سال میں 575 فیصد اضافہ

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور امیدواروں نے اپنے حلف نامے جمع کراتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ تمام امیدواروں میں سب سے امیر پراگ شاہ ہیں، جن کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کے اثاثوں کی کل مالیت 3383.06 کروڑ روپے ہے۔ اطلاعات کے ...

ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ میں اضافہ، وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی

  ہندوستان میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم اور ڈیجیٹل اریسٹ کے واقعات کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی نگرانی داخلی سکیورٹی کے سیکرٹری کریں گے۔ یہ اقدام وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ کے 115ویں ایپی سوڈ میں دیے گئے ہدایت ...

ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ قابو کرنے کے لیے محکمہ ریل کا اقدام، زیادہ سامان پر جرمانہ عائد ہوگا

کچھ دن پہلے ممبئی کے باندرہ ٹرمینس پر ایک حادثہ پیش آیا تھا جب ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھگدڑ مچ گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے۔ ایسے حادثات سے بچنے اور ٹرین و پلیٹ فارم پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے مغربی ریلوے نے نیا حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ ریلوے کے مطابق، ...

دہلی میں پراپرٹی رجسٹریشن کی نئی پالیسی کی منظوری، اب کہیں سے بھی ممکن

  دہلی کے شہریوں کے لیے پراپرٹی رجسٹریشن کا عمل اب مزید سہل ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آتشی نے 'اینی ویئر رجسٹریشن' پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت لوگ اپنی مرضی کے مطابق دہلی کے کسی بھی سب رجسٹرار آفس میں اپنی پراپرٹی کا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس نئی پالیسی کے ذریعے شہریوں کو ...

وقف بل: بی جے پی ایم پی کا وجئے پورہ تنازعے پر جے پی سی کو خط، کانگریس کا ردعمل – ’معاملہ حل ہو چکا‘

’وقف (ترمیمی) بل 2024‘ پر غور کے لیے بنائی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اس خط میں انہوں نے کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع میں وقف جائیداد کے تنازعے کا ذکر کیا اور کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں متاثرہ کسانوں ...

مہاراشٹر انتخاب:6 نومبر کو ایک اسٹیج پر راہل، ادھو اور شرد؛ انتخابی گارنٹیوں کا اعلان متوقع

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ انتخابی ریلیاں اور اجلاس تیزی سے جاری ہیں، اور کانگریس نے حالیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے سرکردہ رہنما، راہل گاندھی، ادھو ٹھاکرے، اور شرد پوار، جلد ہی ایک اسٹیج پر نظر ...