تھائی لینڈ اور ملیشیا میں شدید سیلاب، 12 افراد جان بحق، ہزاروں متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2024, 10:41 AM | عالمی خبریں |

کوالا لمپور،2/دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملیشیا میں حالیہ سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ موسمی بارشوں اور سیلاب کے باعث دونوں ممالک میں ہزاروں افراد کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ کئی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے جس کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ آفات سے بچاؤ اور بحالی کے محکمہ کے مطابق، جنوبی تھائی لینڈ میں سیلاب نے تقریباً 534,000 گھروں کو متاثر کیا ہے۔ 29 نومبر تک ہلاکتوں کی تعداد 9 تھی، اور متاثرہ افراد ہزاروں کی تعداد میں 200 عارضی ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

صوبہ سونگکھلا کے چانا ضلع میں آنے والے شدید سیلاب نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے سیلاب کی کئی ویڈیو فوٹیج میں سیلاب کی شدت کو دیکھا گیا ہے۔ جن میں لوگوں کو ٹرکوں پر گھروں سے باہر نکالا جا رہا ہے کیونکہ ان کے گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ ایک ویڈیو میں یالا صوبے کے ستینگ نوکو ضلع میں امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ مکان کی چھت سے ایک بچے کو نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک ملیشیا میں آنے والے شدید سیلاب سے 9 ریاستوں کے تقریباً 139000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ جمعہ (29 نومبر) تک یہاں 3 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک فلپائن کو صرف نومبر کے مہینے میں 6 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کیوجہ سے فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی مچی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلاء کے حق میں ہندوستان کی حمایت

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد کے حق میں  ہندوستان نے  ووٹ دیا جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے  کہ وہ 1967 سے قابض فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم سے انخلاء کرے۔ قرارداد میں مغربی ایشیا میں ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام کی اپیل کو بھی دہرایا گیا ...

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا نفاذ، صدر یون سک یول نے آئینی نظام کی حفاظت کے لیے اقدام کو ضروری قرار دیا

جنوبی کوریا میں 3 دسمبر 2024 کو صدر یون سک یول نے ایمرجنسی مارشل لاء کا نفاذ کیا۔ صدر نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ پارلیمنٹ پر قابو پانے، شمالی کوریا کے ساتھ ہمدردی رکھنے اور حکومت کی کارکردگی کو مفلوج کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ یہ فیصلہ ایک ٹیلی ویژن بریفنگ میں کیا گیا، جس ...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے، 11 افراد ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اس کے علاقے میں پروجیکٹائلس داغے تھے، جس کے جواب میں یہ کارروائی عمل میں ...

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہند نژاد کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر نامزد کیا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستانی نژاد کاش پٹیل کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پٹیل ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت کے دوران امریکی محکمہ دفاع میں اہم عہدے پر فائز تھے اور وہ ٹرمپ کے قریبی معاون اور ...